ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ میں تین خواتین سمیت 9 ججوں کی تقرری پر صدر کی مہر

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 10:50 PM IST

صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے سپریم کورٹ میں تین خواتین سمیت 9 ججوں کی تقرری کی ہے۔ ساتھ ہی صدر نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں ایک جج اور کلکتہ ہائی کورٹ میں پانچ ایڈیشنل ججوں کو بھی تقرری دی ہے۔

سپریم کورٹ میں تین خواتین سمیت نو ججوں کی تقرری پر صدر کی مہر

قانون اور انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف کی جانب سے جمعرات کی دیر شام جاری نوٹفکیشن کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 124 میں دیے گئے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے نو نئے ججوں کی تقرری کی ہے۔

چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والے پانچ رکنی سپریم کورٹ کولیجیم نے ان ججوں کے نام کی سفارش گزشتہ 18 اگست کو کی تھی۔ کولیجیم نے 17 اگست کو منعقدہ میٹنگ میں سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کے لئے ہائی کورٹ کے چار چیف جسٹس، چار ججوں اور ایک سینئر ایڈوکیٹ کے نام کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف علی گڑھ میں درج دونوں ایف آئی آر منسوخ

ترقی پانے والے چیف جسٹسوں میں کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے ایس اوکا، گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وکرم ناتھ، سکم کے چیف جسٹس جے کے ماہیشوری اور تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیما کوہلی شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.