ETV Bharat / bharat

Nine International Travellers Corona Positive: مہاراشٹر میں 9 غیر ملکی شہری کورونا پازیٹو - maharashtra 9 international travellers corona positive

مہاراشٹر میں بیرون ملک سے آنے والے 9 مسافر کورونا مثبت Nine International Travellers Corona Positive پائے گئے ہیں، جس کے بعد مہاراشٹر حکومت الرٹ ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں آنے والے مسافروں کے لیے پرانے رہنمایانہ خطوط میں تبدیلی Changes To The Old Guidelines For Travelers کی ہے۔

مہاراشٹر میں بیرون ملک سے آنے والے 9 مسافر کورونا پازیٹو

author img

By

Published : Dec 3, 2021, 5:39 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں آنے والے غیر ممالک سے 9 مسافروں کی کورونا رپورٹ مثبت Corona Report Of 9 Passengers positive آنے کے بعد مہاراشٹر حکومت الرٹ ہوگئی ہے، تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے موصول ہونے والے رہنمایانہ خطوط کے بعد ریاستی حکومت نے بھی اپنے ترمیم کردہ رہنمایانہ ہدایات کو جاری کر دیا ہے۔

اس کے مطابق مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں آنے والے مسافروں کے لیے پرانے رہنمایانہ خطوط میں تبدیلی کی ہے۔ یہاں تک کہ اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے بھی مسافروں کو مکمل کورونا ویکسینیشن کروانا ضروری Coronavirus Vaccination Is Must ہے۔تمام مسافروں کو بورڈنگ سے 72 گھنٹے پہلے کورونا منفی RT-PCR رپورٹ دکھانی ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی اپنے ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔ یہاں تک کہ اگر مسافر ہوائی سفر کے لیے ہوائی اڈے پر ان دونوں اصولوں پر عمل نہیں کرتے ہیں تو انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ادھو حکومت نے یہ سخت اقدام مرکزی حکومت کی جانب سے ملنے والے خط کے بعد اٹھایا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل کورونا وائرس کے اومیکرون وائرس کے خدشات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے بدھ کو ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ بین الاقوامی مسافروں کے قرنطینہ سے متعلق ریاستی حکومت کے نظرثانی شدہ رہنمایانہ خطوط پر عمل کرتے ہوئے مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ جاری کردہ ایس او پی کے مطابق احکامات جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں: Omicron Symptoms Did Not Appear: مہاراشٹر میں اومائیکرون موجود نہیں

ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے گزشتہ رات جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق ریاستی حکومت نے غیر ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے 7 دنوں کے لیے قرنطینہ کو لازمی قرار دیا ہے۔ اسی طرح مسافروں کو آمد کے دوسرے، چوتھے اور ساتویں دن آر ٹی پی سی آر RT-PCR ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اگر کورونا سے متاثر پایا گیا تو مسافر کو اسپتال بھیجا جائے گا۔ یہاں تک کہ اگر مسافر منفی پایا جاتا ہے تب بھی اسے7 دنوں تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.