ETV Bharat / bharat

EPFO Payroll Data اگست میں 9.86 لاکھ ملازمین ای پی ایف او میں شامل ہوئے - ای پی ایف او میں شامل ملازمین

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ اگست 2022 میں کل9 لاکھ 86 ہزار 859 صارفین ای پی پی او میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں 7 لاکھ 18 ہزار 95 مرد اور 2 لاکھ 68 ہزار 740 خواتین شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2017 سے اگست 2022 کی مدت میں کل پانچ کروڑ 81 لاکھ 56 ہزار 630 صارفین کو ای پی ایف او سے جوڑا گیا ہے۔EPFO Payroll Data

EPFO Payroll Data
اگست میں 9.86 لاکھ ملازمین ای پی ایف او میں شامل ہوئے
author img

By

Published : Oct 25, 2022, 8:52 PM IST

نئی دہلی: رواں سال اگست میں ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) سے 9.85 لاکھ ملازمین، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے 14.62 لاکھ کارکنان اور نیشنل پنشن سکیم (NPS) میں 65 ہزار سے زیادہ مستفیدین شامل کئے گئے ہيں۔ EPFO Payroll Data

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی مرکزی وزارت نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ اگست 2022 میں کل9 لاکھ 86 ہزار 859 صارفین ای پی پی او میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں 7 لاکھ 18 ہزار 95 مرد اور 2 لاکھ 68 ہزار 740 خواتین شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2017 سے اگست 2022 کی مدت میں کل پانچ کروڑ 81 لاکھ 56 ہزار 630 صارفین کو ای پی ایف او سے جوڑا گیا ہے۔

اس مہینے میں کل 14 لاکھ 62 ہزار 145 کارکنان ای ایس آئی سی میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں سے 11 لاکھ 82 ہزار 256 مرد اور2 لاکھ 79 ہزار 834 خواتین ہیں۔ باقی 55 دوسرے زمرے میں شامل ہیں۔ ستمبر 2017 سے اگست 2022 کی مدت میں سات کروڑ 22 لاکھ 92 ہزار 232 کارکنان ای ایس آئی سی میں شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: EPFO Adds 14.12 Lakh Subscribers In February:فروری 2022 میں ای پی ایف او​​میں کل 14.12 لاکھ نئے سبسکرائبرز شامل ہوئے

اگست 2022 میں کل 65 ہزار 543 ملازمین این پی ایس میں شامل ہوئے ہیں، جن میں سے مرکزی حکومت کے 9139، ریاستی حکومتوں کے 40 ہزار 902 اور غیر سرکاری شعبے کے 15 ہزار 502 ملازمین ہیں۔ ستمبر 2017 سے اگست 2022 کے دوران 37 لاکھ 85 ہزار 101 ملازمین کو این پی ایس میں شامل کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.