ETV Bharat / bharat

Corona Update: ملک میں کورونا کے 8865 نئے معاملے - Corona virus cases continue to decline in the country

ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دس ہزار سے کم کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک میں کورونا کے 8865 نئے معاملے
ملک میں کورونا کے 8865 نئے معاملے
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 2:04 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دس ہزار سے کم کورونا کے نئے کیسز کی تعداد گزشتہ روز کے مقابلے کم ہے۔ اس دوران اس وبا کی وجہ سے 197 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

پیر کے روز ملک میں 59 لاکھ 75 ہزار 469 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 12 کروڑ 97 لاکھ 84 ہزار 45 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 8865 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 56 ہزار 401 ہوگئی ہے۔ اس دوران 11 ہزار 971 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 61 ہزار 756 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایکٹو کیسز 3,303 کم ہو کر 1,30,793 پر آ گئے ہیں۔ اس دوران 197 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 63 ہزار 852 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.38 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.27 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد پر آگئی ہے۔

کیرالہ ایکٹیو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایکٹو معاملے 2,446 کم ہو کر 65,367 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں 6,866 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 49,64,375 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 127 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35,877 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں فعال معاملے 245 کم ہوکر 15,593 پر آگئے ہیں جب کہ مزید 19 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140602 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 64,68,791 ہو گئی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں، فعال معاملے 12 کم ہو کر 337 ہو گئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14,15,008 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں، کورونا انفیکشن سے ایک شخص کی موت کے بعد، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25,095 ہو گئی ہے۔

جنوبی ہندوستان کے تمل ناڈو میں، ایکٹو کیسز کم ہو کر 9488 ہو گئے ہیں اور مزید 12 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 36,296 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 26,69,848 مریض اس بیماری سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔

کرناٹک میں 85 ایکٹو کیسز کم ہو کر 7,941 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں ایک اور مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38,146 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 29,45,934 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں 125 ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد 2,961 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20,52,718 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے ایک اور مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 14,416 ہو گئی ہے۔

تلنگانہ میں پانچ ایکٹو کیسز کم ہو کر 3,735 ہو گئے ہیں جبکہ یہاں مرنے والوں کی تعداد 3975 ہے۔ اس کے ساتھ ہی 6,66,012 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔

مغربی بنگال میں، کورونا کے 15 ایکٹیو کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد 8,047 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید پانچ لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 19,319 ہو گئی ہے اور اب تک 15,77,609 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ملک میں کووڈ ویکسینیشن تقریباً 113 کروڑ

شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز کی تعداد 239 کم ہو کر 5,185 ہو گئی ہے اور کورونا سے پاک لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 12,37,38 جبکہ مرنے والوں کی تعداد 463 ہو گئی ہے۔

چھتیس گڑھ میں کورونا کے 18 ایکٹو کیسز بڑھنے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 255 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 992543 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 13,588 ہے۔

پنجاب میں کورونا کے 321 فعال معاملے ہیں اور انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 585931 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 16573 ہے۔ گجرات میں ایکٹیو کیسز پانچ بڑھ کر 235 ہو گئے ہیں اور اب تک 816654 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10090 ہے۔ بہار میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 23 ہے۔ ریاست میں اب تک 716472 لوگ کورونا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 9662 ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.