نئی دہلی: ملک میں کورونا انفیکشن (Corona update) کی رفتار میں کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً ساڑھے 8 ہزار نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ رہی۔
دریں اثناء اتوار کو ملک میں 32 لاکھ 99 ہزار 337 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 16 کروڑ 87 لاکھ 28 ہزار 385 افراد کا ویکسینیشن کیا جاچکا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 8488 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 18 ہزار 901 ہو گئی ہے۔
اس دوران 12 ہزار 510 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 547 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹو کیسز 4271 سے کم ہو کر 1,18,443 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 249 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 65 ہزار 911 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.34 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.31 فیصد اور شرح اموات 1.35 فیصد ہے۔
ایکٹو کیسزکیرالہ میں 2924 کم ہو کر 58723 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 7808 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5004786 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 196 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 37495 ہوگیا ہے۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔
مہاراشٹر میں، 449 سے ایکٹو کیسز کم ہو کر 13454 ہوگئے ہیں جبکہ مزید 17 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140739 ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی، کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 730 کم ہو کر 6475682 پر آگئی ہے۔
قومی راجدھانی میں فعال کیسز 309 رہگئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1415262 تک پہنچ گئی ہے۔ ساتھ ہی، کورونا انفیکشن کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 25,095 پر مستحکم ہے۔
جنوبی بھارت کے تمل ناڈو میں، ایکٹو کیسز کم ہو کر 8722 ہو گئے ہیں اور مزید 14 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 36375 ہو گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 2675174 مریض انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔
کرناٹک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 32 کم ہونے سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 7093 رہ گئی ہے۔ ریاست میں ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38,175 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 2948331 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔
آندھرا پردیش میں 127 فعال معاملات کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد 2265 تک آ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2054553 ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا سے ایک اور مریض کی موت کے بعد اموات کا اعدادوشماربڑھ کر 14426 ہوگیا ہے۔
تلنگانہ میں 51 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 3575 ہو گئی ہے جبکہ یہاں جاں بحق افراد کی تعداد 3981 ہے۔ وہیں 666999 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے۔
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملات 25 کم ہوئے ہیں جس کے بعد ان کی تعداد 8020 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید سات افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 19383 ہو گئی ہے اور اب تک 1582442 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز میں 300 کی کمی کے بعد ان کی کل تعداد 4746 پر آ گئی ہے اورصحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 126672 ہو گئی ہے جبکہ اموات کا اعدادوشمار479 ہے۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 295 پر برقرار ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 992655 اور اموات کی 13592 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب میں کورونا کے 279 ایکٹو کیسز ہیں اور انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 586117 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16584 ہے۔ گجرات میں فعال معاملات 13 کم ہو کر 310 ہو گئے ہیں اور اب تک 816805 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اموات کی تعداد 10091 پر مستحکم ہے۔
بہار میں فعال معاملات کی تعداد 40 ہے۔ ریاست میں اب تک 716485 لوگ کورونا سے پاک ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی، مرنے والوں کی تعداد 9663 پر مستحکم ہے۔
یو این آئی۔