ETV Bharat / bharat

Republic Day 2023 راموجی فلم سٹی میں 74ویں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 9:30 AM IST

بھارت کے 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریب راموجی فلم سٹی میں شاندار طریقے سے منعقد کی گئی جہاں راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقعے پر انہوں نے یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی۔

راموجی فلم سٹی میں 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کا شاندار انعقاد

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں 74ویں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ نے اس موقعے پر قومی پرچم لہرایا۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں سلامی دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تقریب میں شرکت کے لیے وہاں موجود تمام ملازمین کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی۔ راموجی فلم سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر وجئےشوری، ای ٹی وی بھارت کی ڈائریکٹر برہتی، راموجی گروپ آف کمپنیز کے سینئر افسران اور ملازمین نے بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ راموجی فلم سٹی میں ہر سال یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کی تقریبات کا اہتمام شاندار طریقے سے کیا جاتا ہے۔ راموجی گروپ آف کمپنیز کے سینئر افسران اور ملازمین اس تقریب میں جوش و خروش سے حصہ لیتے ہیں۔ راموجی فلم سٹی حیدرآباد میں واقع ایک مربوط فلم اسٹوڈیو کی سہولت 1,666 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا فلمی سٹوڈیو کمپلیکس ہے اور یہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے تصدیق شدہ ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Republic Day مرمو، دھنکڑ، مودی اور کیجریوال سمیت مختلف اعلیٰ رہنماؤں نے یوم جمہوریہ پر باشندگان وطن کو مبارکباد دی

فی الحال راموجی ونٹر فیسٹیول کی تقریبات فطرت کے حسن کے درمیان خصوصی تفریحی پروگراموں کے ساتھ چل رہی ہیں۔ فلم سٹی میں پہلے روز سیاحوں کی آمد رہی۔ راموجی فلم سٹی ونٹر فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر بین الاقوامی معیار کے تفریحی پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ سامعین کو مسحور کر رہا ہے۔ نوجوان اور بوڑھے سبھی فلم سٹی میں ہونے والی تقریبات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ 29 جنوری تک جاری رہنے والا یہ موسم سرما کا تہوار آپ کو لامتناہی تقریبات کے ساتھ خوش آمدید کہتا ہے۔ فلم سٹی میں ہونے والی تقریبات صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہتا ہے اور سیاح اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.