کرناٹک حکومت نے ضلع تمکور میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے درمیان اسکولوں کو کھول دیا ہے۔ یہ اسکول ان علاقوں میں کھولے گئے ہیں جہاں کورونا وائرس سے انفیکشن کی شرح کم ہے۔
والدین نے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنا شروع کردیا ہے لیکن وہ کورونا کے پیش نظر خوف زدہ ہیں۔ ضلع میں صرف گریڈ 6 سے 8 تک کے اسکول کھولے کھولے گئے ہیں۔
ضلع میں اب تک 73 بچے کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جس میں 39 لڑکیاں اور 34 لڑکے شامل ہیں۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ کو کافی مشکالات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:۔ کرناٹک: تین طلبا میں کورونا کی علامات
ضلع انتطامیہ کو یہ تشویش لاحق ہے کہ ہم سے کہاں لاپرواہی ہورہی جس کے سبب بچوں میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔ سرپرستوں کو خدشہ ہے کہ بچے بار بار ٹسٹ کرانے سے پریشان ہوجائیں گے جس کے سبب وہ اسکول آنا بھی بند کر سکتے ہیں۔ فی الحال متاثرہ بچوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
ریاست میں اسکول دو مرحلوں میں کھولے گئے ہیں۔ 23 اگست سے 9 تا 12 جماعت کے اسکول کھولے گئے ہیں جبکہ 6 ستمبر سے 6 تا 8 جماعت کے اسکول کھولے گئے ہیں۔