ETV Bharat / bharat

Six People Died In Delhi دہلی میں ایک خاندان کے چھ افراد ہلاک، دو زخمی

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 12:26 PM IST

شمال مشرقی دہلی کے شاستری پارک علاقے میں ایک ہی گھر میں چھ افراد کی موت ہو گئی۔ فی الحال پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ Six people died in a house in Shastri Park delhi

دہلی میں ایک خاندان کے چھ افراد ہلاک
دہلی میں ایک خاندان کے چھ افراد ہلاک

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے شاستری پارک علاقے میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک گھر میں چھ افراد کی المناک موت ہو گئی جبکہ دو افراد زیر علاج ہیں۔ اس واقعہ سے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ شمال مشرقی دہلی ضلع پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ جمعہ کی صبح شاستری پارک پولیس اسٹیشن میں پی سی آر کال موصول ہوئی۔ فون کرنے والے نے بتایا کہ شاستری پارک کے مزار والا روڈ ماچھی مارکیٹ کے ایک گھر میں آگ لگ گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو جگ پراویش چندر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کو اسپتال سے معلوم ہوا کہ نو افراد کو اسپتال لے جایا گیا، جن میں چھ افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ دو افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں چار بالغ مرد، ایک بالغ خاتون اور ایک ڈیڑھ سال کا بچہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Cylinder Blast In Panipat سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات کے وقت گدے کے اوپر جلتی ہوئی مچھر کی کِنڈل گر گئی تھی۔ کوائل گرنے سے موقع پر آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے دوران اس سے نکلنے والے دھوئیں کی وجہ سے گھر میں موجود لوگ بے ہوش ہو گئے اور دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.