جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ علاقہ کے لاریبل گاؤں میں ایک 50 سالہ شخص ایک درحت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔اس کی شناخت کاکاپورہ کے عبدالرحیم ڈار کے طور پر کی گئی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ متوفی کو تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ پولیس عہدیدار نے بتایا ایسا لگتا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے لیکن ہم نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور تمام قانونی کارروائی کے بعد لاش ان کے خاندان کے حوالے کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال 2 اپریل کو کاکاپورہ میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جو جھڑپ ہوئی تھی وہ ان کے گھر میں ہی ہوئی تھی جس کو انہوں نے حال ہی میں خریدا تھا۔ جس کے بعد ان کے بیٹے نواز احمد کو بھی پولیس نے گرفتار کیا گیا تھا اور پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس جھڑپ میں ان گھر تباہ ہوجانے کے بعد سے یہ کاکاپورہ کے لاریبل گاؤں میں رہتے تھے۔ان کے اہل خانہ میں سے ایک افراد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس دن سے لے کر اج تک انہیں اُس مکان کو جانے نہیں دیا تھا لیکن اج یہ اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے گئے تھے اور واپسی میں تباہ شدہ گھر بھی دیکھا تھا۔
واپسی پر گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا جو گھر کے افراد واپس آئے تو انہوں نے عبدالرحیم کو درخت سے لٹکتے ہوئے پایا۔