موہالی: ریاست پنجاب کے ضلع موہالی میں اتوار کو میلے کے دوران ایک جھولا ٹوٹ گیا اور 50 فٹ کی بلندی سے نیچے گر کر تباہ ہو گیا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے۔ اس واقعے کے بعد زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک اہلکار کے مطابق میلے کے منتظمین کے پاس 4 ستمبر تک تقریب منعقد کرنے کی اجازت تھی تاہم موقع پر میلے کی آخری تاریخ میں توسیع کی اطلاع دینے والا بورڈ لگا دیا گیا جس میں 11 ستمبر کو آخری تاریخ بتائی گئی''۔50 people injured due to the swing crashes down during the fair
ڈی ایس پی ہرسمرن سنگھ بل نے کہاکہ "ہماری معلومات کے مطابق میلا انتظامیہ کے پاس شو کے انعقاد کی اجازت تھی۔ تاہم اگر ان کی طرف سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔" سول ڈاکٹر ڈاکٹر سبھاش نے کہا کہ پانچ سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جن کی حالت سنگین نہیں تھی"۔
مزید پڑھیں:۔ گجرات میں جدید قسم کا جھولا کیوں ٹوٹا؟
وہیں واقعہ کے دوران موقع پر موجود مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ میلے کے انعقاد میں کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔ ان کے پرائیویٹ باؤنسرز تقریباً 20 منٹ تاخیر سے آئے۔ تاہم کسی کے مرنے کی اطلاع نہیں ہے۔ اس واقعے کی ذمہ داری کون لے گا؟ بغیر کسی طبی امداد کے یہ میلا کیسے چل رہا ہے؟ اس واقعہ میں تقریبا 50 افراد زخمی ہوں گے، کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے، کوئی بڑا اہلکار موقع پر نہیں پہنچا۔" موقع پر موجود ایک شخص نے بتایاکہ "واقعے کے بعد دو بچے بے ہوش ہو گئے۔ ایک خاتون نے کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔"