جودھپور: ریاست راجستھان کے شہر جودھپور پہنچے 50 پاکستانی ہندوؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ یہ تمام لوگ جموں توی ایکسپریس ٹرین کے ذریعے جودھپور پہنچے تھے۔ اس معاملہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی حساس ادارے متحرک ہو گئے اور تمام مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا کہ ان تمام مسافروں کے ویزوں میں جودھ پور کے سفر کا کوئی ذکر نہیں تھا، جس کی وجہ سے یہاں پہنچنے مسافروں کو روک کر حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے بعد مسافروں سے جانکاری اکٹھی کرنے کے بعد انہیں آگے جانے کی اجازت دی گئی۔ Came Jodhpur by Jammu Tawi train
انٹیلی جنس ذرائع سے موصول ہونے والی جانکاری کے مطابق پاکستان سے آنے والے تمام مسافروں سے ان کے جاننے والوں اور خاندان کے افراد کے نام، پتے اور موبائل نمبر سمیت دیگر اہم معلومات لی گئیں، اس کے بعد انہیں آگے جانے کی اجازت دی گئی۔ بتایا گیا کہ زیادہ تر مسافر شہر سے متصل دیہات میں گئے ہیں جن کے نام، پتے اور جاننے والوں کے موبائل نمبر لیے گئے ہیں۔ دراصل حکومت ہند کی جانب سے پاکستان میں رہنے والے ہندوؤں کو ویزا دینے کے اعلان کے بعد سرحد پر لوگوں کی تیزی سے آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ حال ہی میں 100 سے زائد پاکستانی ہندوؤں کا ایک گروپ واہگہ بارڈر سے بھارت میں داخل ہوا، جودھ پور اور دیگر علاقوں میں آیا۔