ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں میں ایک کارخانے سے 5 تلواریں ضبط، ایک شخص گرفتار - urdu news

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پوارواڑی پولیس نے مالدہ شیوار میں واقع ایک کارخانے سے 5 تلواریں ضبط کی ہیں اور ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مالیگاؤں میں ایک  کارخانے سے 5 تلواریں ضبط ، ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Mar 21, 2021, 5:57 PM IST

پوارواڑی پولیس اسٹیشن سے ملی اطلاعات کے مطابق پولیس کانسٹیبل "امباداس ڈامسے" نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں شکایت کی ہے کہ شفیق نگر مالدہ شیوار میں شیخ صابر نام کے ایک شخص کے کارخانے میں تلواریں موجود ہیں۔

مالیگاؤں میں ایک  کارخانے سے 5 تلواریں ضبط ، ایک شخص گرفتار
مالیگاؤں میں ایک کارخانے سے 5 تلواریں ضبط ، ایک شخص گرفتار

اطلاع ملتے ہی پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پی آئی وسنت بھوئے کی رہنمائی میں پوارواڑی پولیس عملہ نے شیخ صابر کے کارخانے پر پہنچ کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران پولیس کو ایک بڑی اور چار چھوٹیں تلواریں برآمد ہوئیں۔

اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے تین افراد پر آرمس ایکٹ 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور شیخ صابر، شیخ مصطفیٰ (عرف صابر موٹیا) ساکن مالیگاؤں کو تلواروں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ مزید دو افراد شفیق احمد، شہباز محمود انصاری فرار بتائے جارہے ہیں۔ پوارواڑی پولیس اس معاملے میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.