ETV Bharat / bharat

Teacher Suicide: تمل ناڈو میں ٹیچر کی خودکشی - اردو نیوز تمل ناڈو

پولیس نے کہا کہ سراوانن نے اپنی ڈائری میں ایک خودکشی نوٹ(Suicide Note) چھوڑا تھا، جس میں اس نے لکھا تھا کہ اسکول کے کچھ طلبہ اسے لڑکی کی موت کا ذمہ دار مانتے ہیں، جس کی وجہ سے طلبہ کے سامنے اسے بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

تمل ناڈو میں 42 سالہ ٹیچر کی خودکشی
تمل ناڈو میں 42 سالہ ٹیچر کی خودکشی
author img

By

Published : Nov 25, 2021, 9:01 PM IST

تمل ناڈو کے تروچیراپلی ضلع میں 12 ویں کلاس کی ایک طالبہ کے جنسی استحصال سے پریشان ہوکرمبینہ طورپر خودکشی کرنے کےکچھ ہی دن بعد اسی اسکول کی ایک 42 سالہ ٹیچر نے بدھ کی رات دیر گئے اپنے سسرال کے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ متوفی کی شناخت سروانن کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ کرور کے ایک نجی اسکول میں ریاضی کے استاد کے طور پر کام کر رہے تھے۔ استاد نے بدھ کی دوپہر اسکول منیجر سے ایک گھنٹہ باہر جانے کے لیے کہا اور اجازت ملنے کے بعد ٹیچر چلا گیا، لیکن اس کے بعد وہ واپس اسکول نہیں آیا۔ اس کا فون بند ہونے پر گھر والوں نے تلاش شروع کی۔

اس کے بعد دیر رات ٹیچرکی لاش تروچیراپلی ضلع کے تھوریور کے قریب سینکٹو پٹی گاؤں میں اس کے سسرال کے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔

پولیس نے کہا کہ سراوانن نے اپنی ڈائری میں ایک خودکشی نوٹ چھوڑا تھا، جس میں اس نے لکھا تھا کہ اسکول کے کچھ طلبہ اسے لڑکی کی موت کا ذمہ دار مانتے ہیں، جس کی وجہ سے طلبہ کے سامنے اسے بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیچر نے خودکشی سے قبل اپنے سوسائڈ نوٹ میں دعویٰ کیا کہ اس کا لڑکی کی موت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور کہا کہ اس وقت وہ بہت افسردہ ہے اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہے۔ تھریور پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ کرور ضلع کے وینگامیڈو میں 12 ویں جماعت کی ایک 17 سالہ طالبہ نے گزشتہ جمعہ کو جنسی ہراسانی سے تنگ آکر اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ پولیس کو لڑکی کے گھر سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا جس میں اس نے الزام لگایا تھا کہ کسی نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

لڑکی نے لکھا کہ ’میں مرنا نہیں چاہتی تھی، میں جینا چاہتی تھی لیکن میں یہ قدم ایک شخص کے جنسی استحصال کا شکار ہونے کے بعد اٹھا رہی ہوں اور میں اس قدر خوفزدہ ہوں کہ میں اس کی شناخت ظاہر نہیں کر سکتی‘۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کی خودکشی سے متعلق کیس میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.