ETV Bharat / bharat

Fire Incident In Kanpur کانپورمیں خوفناک آتشزدگی، تقریباً 40 دکانیں جل کر خاکستر

ضلع کانپور کے تھانہ بابوپوروا علاقے میں واقع بازار میں بھیانک آگ لگ گئی، جس کے سبب تقریباً 40 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کافی مشکل سے آگ پر قابو پایا۔ 40 shops gutted in fire in kanpur loss of lakhs

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 2:11 PM IST

کانپورمیں خوفناک آتشزدگی
کانپورمیں خوفناک آتشزدگی

کانپور: ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے تھانہ بابوپوروا علاقے کے قدوائی نگر میں خوفناک آگ لگ گئی۔ پیر کی صبح یہاں تقریباً 40 دکانوں میں آگ لگ گئی۔ تمام دکانیں ریڈی میڈ کپڑوں کی بتائی جا رہی ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اطلاع ملتے ہی بابو پوروا پولیس اسٹیشن کی فورس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

کانپور میٹروپولیس کے بابو پوروا تھانہ علاقے کے تحت قدوائی نگر میں واقع 40 دکانوں میں پیر کی صبح تقریباً 6 بجے اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں کانپور شہر کے بانس بازار میں آگ لگ گئی تھی جو تقریباً 3 سے 4 دن تک جاری رہی۔ اس میں کروڑوں کا نقصان ہوا۔ پیر کو 40 دکانوں میں آگ لگنے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ آگ یک کے بعد دیگر دکانوں تک پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی بابو پوروا پولس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقعے پر پہنچ گئیں اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ تمام دکانیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی تھیں۔ یہ دکانیں لکڑی کے تختوں پر بنی ہوئی تھیں۔ جس کی وجہ سے ایک کے بعد ایک 40 دکانوں میں آگ لگ گئی۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی تاجر اور مقامی لوگ جمع ہوگئے۔ آگ بجھانے کی کوشش کی گئی۔ تاجروں نے بتایا کہ دکانوں میں رکھا تقریباً 35 سے 40 لاکھ روپے کا سامان جل گیا۔

مزید پڑھیں:۔ Three Shops Gutted in Ramban: رامبن میں آتشزدگی میں تین دکانیں خاکستر

یکم اپریل کو کانپور کے باسمنڈی علاقے میں جمعہ کی اولین ساعتوں میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم 500 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ فائر فائٹرز اے آر ٹاور کی عمارت میں پھنسے تمام لوگوں کو نکالنے میں کامیاب رہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے دو درجن فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ چکے تھے اور کارروائی چھ گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ تیز ہوا کے باعث آگ کے شعلے قریبی بازار اور عمارتوں تک پھیل گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.