بھٹنڈہ: ریاست پنجاب کے بٹھنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر فائرنگ ہوئی جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بٹھنڈہ ملٹری اسٹیشن میں صبح 4:35 بجے کے قریب پیش آیا۔ اسٹیشن میں فائرنگ کے بعد کوئیک ری ایکشن ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا۔ علاقے کو محاصرے میں لے کر سیل کر دیا گیا ہے۔ ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی صبح تقریباً چار بج کر پینتیس منٹ پر بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ بتایا گیا کہ یہ گولی چلنے کی آواز تھی۔ جاری کردہ بیان کے مطابق اس واقعے میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ فوج کی جنوبی مغربی کمان نے مطلع کیا ہے کہ کوئیک ری ایکشن ٹیموں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ واردات کی جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ فی الحال واقعہ کی وجوہات کے بارے میں جانکاری نہیں مل سکی ہے۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کرنے والا کوئی ایک شخص تھا یہ اور زیادہ افراد تھے۔ حالانکہ فوج کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔
-
Punjab | Four casualties reported in a firing incident in the early hours of the morning around 0435 hours inside Bathinda Military Station today. The Station Quick Reaction Teams were activated and the area was cordoned off and sealed. Search operation in progress: HQ SW Command pic.twitter.com/yTMAjAQAD2
— ANI (@ANI) April 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Punjab | Four casualties reported in a firing incident in the early hours of the morning around 0435 hours inside Bathinda Military Station today. The Station Quick Reaction Teams were activated and the area was cordoned off and sealed. Search operation in progress: HQ SW Command pic.twitter.com/yTMAjAQAD2
— ANI (@ANI) April 12, 2023Punjab | Four casualties reported in a firing incident in the early hours of the morning around 0435 hours inside Bathinda Military Station today. The Station Quick Reaction Teams were activated and the area was cordoned off and sealed. Search operation in progress: HQ SW Command pic.twitter.com/yTMAjAQAD2
— ANI (@ANI) April 12, 2023
واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے بتایا کہ بھٹنڈہ میں آرمی کینٹ کے تمام داخلی دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔ تقریباً دو دن پہلے 28 کارتوس والی ایک انساس رائفل غائب ہوگئی تھی۔ اس واقعے کے پیچھے فوج کے کچھ افراد کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ بھٹنڈہملٹری اسٹیشن ایک بڑا ملٹری اسٹیشن ہے۔ جہاں فوج کے جوانوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتی ہے۔ یہ ملٹری اسٹیشن سٹریٹجک نقطہ نظر سے بھی بہت خوشحال ہے۔ بدھ کی صبح ہونے والی فائرنگ کے معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ فوج کی جنوبی مغربی کمان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جلد ہی اس معاملے میں مزید جانکاری فراہم کی جائے گی۔