نئی دہلی: بین الاقوامی ڈیری فیڈریشن کے زیر اہتمام دودھ کی صنعت پر گریٹر نوئیڈا میں 12 ستمبر سے چار روزہ عالمی ڈیری کانفرنس ہونے جا رہا ہے۔ اس عالمی ڈیری کانفرنس میں دودھ کی پیداوار میں استعمال ہونے والی دنیا بھر کی جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آگاہی حاصل کے ساتھ ہی بھارت سے دودھ سے مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے امکانات تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔World Dairy Summit in Noida
ماہی پروری، لائیواسٹاک اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس کانفرنس میں 50 ممالک کے 300 غیر ملکی مندوبین سمیت 1500 مندوبین شرکت کریں گے۔ کسان، ڈیری کوآپریٹیو کے نمائندے اور ڈیری انڈسٹری سے متعلق تکنیکی ماہرین بھی اس میں شرکت کریں گے۔ غیر ملکی نمائندوں میں تقریباً 50 کسان شامل ہوں گے۔ اس کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ کانفرنس میں متعدد مرکزی وزراء اور کچھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: World Dairy Summit اجمیر میں ترقی پسند مویشی پروروں کی ورلڈ ڈیری سمٹ میں شرکت
پرشوتم روپالا نے کہا کہ بھارت دنیا میں دودھ پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔ بھارت دنیا بھر کی دودھ کی مصنوعات میں 23 فیصد حصہ فراہم کرتا ہے، لیکن اس کی برآمد میں ملک کا حصہ صرف ایک فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اور صنعت کے مفاد میں ملک سے دودھ کی برآمدات کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اور اس کانفرنس میں اس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔World Dairy Summit in Noida
یو این آئی