ETV Bharat / bharat

بھارت بند کے دوران 3 کسانوں کی موت : کسان تنظیم

author img

By

Published : Sep 27, 2021, 11:07 PM IST

مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں بھارت بند کے دوران پیر کے روز تین کسانوں کی موت ہوئی ہے۔ متحدہ کسان مورچہ کی قیادت میں ملک بھر کی 40 سے زائد کسان تنظیموں نے آج بھارت بند کی کال دی تھی۔

بھارت بند کے دوران 3 کسانوں کی موت ہوگئی: کسانوں کی تنظیم

متحدہ کسان مورچہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بند کے دوران تین کسانوں کی موت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والے کسانوں کے بارے میں تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں۔ ہریانہ کی سنگھو بارڈر پر ایک کسان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کسان کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوگی۔ خیال رہے مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متحدہ کسان مورچہ کی قیادت میں ملک بھر کی 40 سے زائد کسان تنظیموں نے آج بھارت بند کی کال دی تھی۔

مزید پڑھیں:راکیش ٹکیت نے دکانداروں سے دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی

کسانوں کے بھارت بند کو کئی سیاسی پارٹیوں بشمول کانگریس، عام آدمی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، سماج وادی پارٹی، وائی ایس آر کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.