ETV Bharat / bharat

India Tour of UNSG یو این سربراہ کا منگل سے بھارت کا تین روزہ دورہ، 26/11 ممبئی حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کریں گے

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 10:40 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس منگل سے بھارت کے تین روزہ دورے پر ہوں گے، اس دوران وہ ممبئی کے تاج محل پیلس ہوٹل میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ بھارتیوں سے بات چیت بھی کریں گے۔ India Tour of UNSG

3-day India tour of UN Secretary General Antonio Guterres begins on Tuesday
یو این سربراہ کا منگل سے بھارت کا تین روزہ دورہ

نئی دہلی: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گٹیریئس منگل سے شروع ہونے والے سرکاری دورے پر بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ جنوری 2022 میں اپنی دوسری میعاد کا آغاز کرنے کے بعد یہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا پہلا بھارت کا دورہ ہوگا۔ India Tour of UNSG

وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ انتونیو گٹیریئس، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل 18 تا 20 اکتوبر 2022 تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ یہ یو این جی سی کا پہلا بھارت کا دورہ ہوگا، جب سے انہوں نے جنوری 2022 میں اپنی دوسری میعاد کا آغاز کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 01 سے 04 اکتوبر 2018 کو اپنی پہلی میعاد میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔

گٹیریئس اپنے دورہ بھارت کا آغاز ممبئی کے تاج محل پیلس ہوٹل میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کریں گے۔ اس کے علاوہ سکریٹری جنرل IIT ممبئی میں اس موضوع - "India@75: UN-India Partnership: Strengthening South-South Cooperation" پر ایک عوامی خطاب بھی کریں گے۔ 20 اکتوبر کو، گجرات (ایکتا نگر، کیواڑیہ) میں، گٹیریئس مشن لائف کے کتابچے، لوگو اور ٹیگ لائن کے اجراء میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ لائف مشن کا تصور پی ایم مودی نے نومبر 2021 میں گلاسگو میں COP26 کے دوران متعارف کرایا تھا۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ مشن لائف اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر موسمیاتی کارروائی اور پائیدار ترقی کے اہداف کی جلد کامیابی کو ظاہر کرنے کے لیے بھارت کی پہل ہوگی۔ اس کا مرکزی خیال فطرت کے احترام کے بھارت کی اخلاقیات کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا مقصد اپنے سیارے کی حفاظت کے لیے مشترکہ عزم کو فروغ دینا اور افراد کو متحرک کرے گا کہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں سادہ ماحول اور آب و ہوا کے موافق عمل کریں گے۔

وزارت کی ریلیز کے مطابق، وزیر خارجہ ایس جے شنکر عالمی تشویش کے مسائل، اقوام متحدہ کے ساتھ ہندوستان کی مصروفیت کو گہرا کرنے کے اقدامات بشمول G20 کی ہندوستان کی آئندہ صدارت اور اصلاح شدہ کثیرالجہتی کے مسائل پر UNSG کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

کیواڈیا میں، یو این ایس جی کی جانب سے اسٹیچو آف یونٹی پر پھول چڑھائے جانے کی توقع ہے۔ وہ موڈھیرا (گجرات) میں ہندوستان کے پہلے شمسی توانائی سے چلنے والے گاؤں اور علاقے میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ کریں گے۔ یو این ایس جی اپنی اگلی منزل کے لیے روانہ ہونے سے پہلے موڈھیرا میں سن ٹیمپل کا بھی دورہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.