ETV Bharat / bharat

26/11 Mumbai Terror Attack: کانگریس نے 26/11 ‏کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا - 26/11 attacks anniversary

ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کی آج 13ویں برسی (13th Anniversary of Mumbai Terror Attack) ہے۔ اس برسی پرکانگریس کارکنان نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کانگریس نے 26/11 ‏کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Nov 27, 2021, 1:29 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کانگریس کارکنان نے ممبئی 26/11, کی 13 ویں برسی پر لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ملکی تجارتی دارالحکومت کہے جانے والے ممبئی میں دہشت گردوں نے 26 نومبر 2008 کو سہر کے مختلف مقامات پر سلسلے وار حملہ کرتے ہوئے 160 سے زائد افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

کانگریس نے 26/11 ‏کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

وہیں دہشت گردوں نے ہوٹل تاج ہوٹل، اوبوروئی اور نرمن ہاؤس کو بھی قبضہ کر لیا تھا۔ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے مہاراشٹر پولیس کے ایک درجن سے زیادہ نوجوانوں نے اپنی جان قربان کر دی تھی۔

انہیں میں ایک اہلکار ہیمنت کرکرے بھی شامل تھے، آج ان کی 13 ویں برسی پر ملک ان کو یاد کر رہا ہے، جس کے پیش نظر مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے کانگریس کارکنان نے بابائے قوم مہاتما گاندھی چوراہے کے قریب کینڈل جلاکر خراج عقیدت پیش کیا۔

صوبے کے کانگریس ترجمان ڈاکٹر آمین الثوری نے کہا کہ ہندوستان کے بیٹوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جاں نثار کر دی اور دہشتگردوں کو ختم کر دیا تھا۔

آج ان کی 13 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وہیں سید واجد علی نے کہا کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے ان نوجوانوں نے ملک کے لوگوں میں ملک کے لیے جان قربان ہونے کا جذبہ پیدا کر گئے ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی 26/11 حملے میں لوگوں کی جان بچانے والا چائے بیچنے پر مجبور

واضح رہے کہ ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کی آج 13ویں برسی (13th Anniversary of Mumbai Terror Attack) ہے۔ اس حملے میں 166 افراد کو مسلح دہشت گردوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا جس سے پورے ملک میں کہرام مچ گیا تھا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسر ہیمنت کرکرے بھی شامل تھے۔

سنہ 2008 میں 26 نومبر کو 10 پاکستانی دہشت گرد سمندر کے راستے ممبئی میں داخل ہوئے دہشت گردوں نے ممبئی کے کئی مقامات پر گولی باری کی (26/11 Mumbai Terror Attack) جس میں 166 افراد ہلاک (166 Innocent Civilians Killed) جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ حملہ ممبئی کے مشہور تاج ہوٹل (Mumbai Taj Hotel) میں انجام دیا گیا تھا، اس کے بعد یہودیوں کے رہائشی علاقے نریمن ہاؤس کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بھارتی شہریوں کے علاوہ امریکہ اور اسرائیل کے شہری بھی شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.