اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس مقام واقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا اور ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔
یہ واقعہ ضلع کے نواؤں تھانہ علاقہ کے گاؤں اکھنی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اکھنی گاؤں کا رہائشی چھوٹو رام کا 23 سالہ بیٹا جیتیش رام ہے۔ مقامی افراد نے قیاس آرائی کی ہے کہ اس شخص نے خاندانی تنازعہ کے سبب خود کشی کرلی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ جمعہ کی رات تک وہ بالکل ٹھیک تھا لیکن ہفتہ کی صبح وہ ذہنی تناؤ میں تھا۔ اس نے ہفتے کی شام اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اس سلسلے میں نواؤں پولیس اسٹیشن کے صدر سنیت کمار سنگھ نے بتایا کہ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑہیں : مظفرنگر پولیس کو ملی تین بڑی کامیابیاں ، تین گروہ گرفتار
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب اس واقعہ کے بعد پورے گاؤں میں غم کا ماحول ہے اور افراد خاندان بھی غمزدہ ہیں۔