ETV Bharat / bharat

بھارت - بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کی فائرنگ میں 2 درانداز ہلاک - etv bharat urdu news

کوچ بہار کے مکھیل گنج میں واقع بھارت - بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی فائرنگ میں 2 درانداز ہلاک ہوگئے.

بھارت - بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کی فائرنگ میں 2 درانداز ہلاک

author img

By

Published : Aug 29, 2021, 5:50 PM IST

Updated : Aug 29, 2021, 5:59 PM IST

مغربی بنگال میں بھارت - بنگلہ دیش کی بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کے جوانوں نے ایک بار غیر قانونی طور پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا.

کوچ بہار کے مکھیل گنج میں واقع بھارت - بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی فائرنگ میں 2 درانداز ہلاک ہوگئے ہیں.

ذرائع کے مطابق مکھیل گنج میں واقع بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کے جوانوں کی گشت کے دوران چند لوگوں کو مشکوک حرکت کرتے ہوئے پایا.

بی ایس ایف کے جوانوں نے پہلے بنگلہ دیشی شہریوں کو رکنے کا اشارہ دیا لیکن وہ اشارے کو نظرانداز کرتے ہوئے سرحد عبور کرنے کی ناکام کوشش کی.

بی ایس ایف کے جوانوں نے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے بنگلہ دیشی شہریوں کو گولی مار دی.

بی ایس ایف نے سرحد کے قریب سے دونوں دراندازوں کی لاشیں برآمد کی اور قانونی کارروائی کے بعد بنگلہ دیش بارڈر گارڈ کے حوالے کردیا.

کوچ بہار مکھیل گنج بی ایس ایف بٹالین کے مطابق سرحدی علاقوں میں دراندازی میں اضافہ ہوا ہے. سرحدی گاؤں میں گشتی مہم تیز کردی گئی ہے.

Last Updated : Aug 29, 2021, 5:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.