مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا کے179 نئے کیسز سامنے آنے کے علاوہ دو زیرعلاج مریضوں کی موت ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کل 10,244 سیمپل کی جانچ پر 1.7 فیصد انفیکشن کی شرح سے 179 نئے معاملے سامنے آئے۔ اس کے علاوہ289 متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں. یہاں فعال کیسز کی تعداد 1206 ہوگئی۔
ضلع میں اب تک مجموعی طو رپر 1545797 لوگوں کی جانچ میں151951 متاثرین کورونا کی زد میں آئے ہیں۔ اس میں علاج کے بعد 149385 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ علاج کے دوران 1360 مریضوں کی اس بیماری سے موت ہوچکی ہے۔