ETV Bharat / bharat

چھتیس گڑھ پولیس میں 15 خواجہ سرا بنے کانسٹبل

چھتیس گڑھ پولیس بھرتی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 2259 آسامیوں پر ہوئی بھرتی کیلئے مختلف اضلاع کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس بھرتی امتحان میں 15 خواجہ سراؤں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ امتحان کے نتائج کے بعد خواجہ سرا امیدواروں میں خوشی کا ماحول ہے۔

چھتیس گڑھ پولیس میں 15 خواجہ سرا بنے کانسٹبل
چھتیس گڑھ پولیس میں 15 خواجہ سرا بنے کانسٹبل
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 7:51 PM IST

چھتیس گڑھ پولیس بھرتی امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد 2259 آسامیوں پر بھرتی کی گئی ہے۔اس بھرتی امتحان میں 15 خواجہ سراؤں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

پولیس بھرتی امتحان کے آخری نتائج میں 15 خواجہ سراؤں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کے نتائج کے بعد امیدوارو خوش ہیں۔

متوا گروپ کی ڈائریکٹر ودیا راجپوت نے کہا کہ پولیس بھرتی میں حصہ لینے والے امیدواروں نے دنیا کو ایک پیغام دیا ہے کہ اگر انہیں اپنے ہنر دکھانے کا موقع ملے تو خواتین اور مرد کندھے سے کندھا ملا کر چل سکتے ہیں۔ وہ بھی عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے حقدار ہیں۔

چھتیس گڑھ پولیس میں 15 خواجہ سرا بنے کانسٹبل

انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو معاشرے میں بدنما داغ سمجھے جانے کی وجہ سے انہیں کنبہ اور اور معاشرے سے الگ کردیا جاتا ہے۔انہیں معاشرے، معاشی، سیاسی اور ثقافتی زندگی میں اپنی حصہ داری درج کرانے کا موقع نہیں ملا ہے، انہیں ان چیزوں سے محروم رکھا گیا ہے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ دن رات محنت کرنے کے بعد 15 خواجہ سراؤں نے فزیکل اور تحریری امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کامیاب ہونے والے امیدوار نے خوشی کا اظہار کیا

کرشی ٹنڈی نے بتایا کہ پولیس میں منتخب ہونے پر انہیں بہت خوشی ہے۔ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ کیسے اس خوشی کا اظہار کریں۔ میں اور میرے تمام ساتھیونے امتحان کے لئے بہت سخت محنت کی تھی ۔ یہ ہمارے لئے ایسا موقع تھا جو ہماری زندگی کو بدل سکتا ہے۔ اس لیے سب نے دن رات محنت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.