ETV Bharat / bharat

لکشدیپ: بی جے پی کے 15 ارکان نے استعفیٰ دیا - بھارتیہ جنتا پارٹی

فلمساز عائشہ سلطانہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے بعد لکشدیپ (Lakshadweep) بی جے پی کے 15 ممبران نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی
بھارتیہ جنتا پارٹی
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 9:17 PM IST

لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفُل پٹیل کو بائیلوجیکل ہتھیار کہنے کے الزام میں عائشہ سلطانہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد لکشدیپ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تقریباً 15 رہنماؤں اور کارکنوں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

لکشدیپ بی جے پی کے صدر کو لکھے گئے استعفیٰ نامہ میں انہوں نے کہا کہ ان کا استعفیٰ اس کیس کے خلاف ہے جہاں عائشہ سلطانہ کو نامزد کیا گیا تھا جنہوں نے ایک چینل پر بحث کے دوران بتایا تھا کہ لکشدیپ میں صفر کووڈ معاملے ہونے کے بعد موجودہ انتظامیہ کی آمد کے ساتھ ہی کووڈ کیسز میں گِھر گیا۔

انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کے فیصلوں کو 'غیر سائنسی اور غیر ذمہ دارانہ' بھی قرار دیا تھا۔

استعفیٰ نامہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ 'جب لکشدیپ میں آپ سمیت بی جے پی کے کارکنان اور عوام غیر جمہوری اقدامات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تو آپ نے عائشہ سلطانہ کے خلاف جھوٹی اور بلاجواز شکایت درج کروائی ہے اور اس کے کنبہ اور اس کے مستقبل کو برباد کررہے ہیں۔اس سے ہمیں سخت اعتراض ہے اس لیے ہم اپنا استعفیٰ سونپ رہے ہیں۔

استعفیٰ دینے والوں میں بی جے پی کے ریاستی سکریٹری عبدالحمید ملیفوزہ بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.