اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کے شاگرد آنندگری اور ہنومان مندر کے پجاری آدھیا تیواری کو آج عدالت نے 14دنوں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔
مہنت نریندر گری کی مشتبہ حالت میں موت کے معاملے میں گرفتار یوگ گرو آنندگری اور بڑے ہنومان مندر کے پجاری آدھیا تیواری سے ایس آئی ٹی گذشتہ کئی گھنٹوں سے پوچھ گچھ کررہی تھی۔ ایس آئی ٹی نے بدھ کی شام چار بجے دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا۔ سی جے ایم ہریندر تیواری نے ملزمین کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں:مہنت نریندر گری معاملے کی جانچ ہائی کورٹ کے جج سے کرائی جائے: مسعود
قابل ذکر ہے کہ اکھاڑہ پریشد کے صدر نے سوسائڈ نوٹ میں آنند گری، آدھیا تیواری اور ان کے بیٹے سندیپ تیواری کو اپنی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ انہوں نے 12 صفحات کے سوسائڈ نوٹ میں اکثر مقامات پر انہیں تینوں پر ہراسانی کا الزاام لگایا تھا۔