ETV Bharat / bharat

گجرات میں کورونا وائرس کے 13804 نئے معاملے درج - corona cases in gujrat

گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ ریاست میں یومیہ بنیاد پر کورونا وائرس کے 13000 سے زائد نئے معاملے درج کیے جارہے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی کافی تیزی سے اضافہ ہوتا نظرآرہا ہے۔ دوسری جانب کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 13804 نئے معاملے درج

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 11:11 AM IST

خبروں کے مطابق گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 6000 کو تجاوز کرچکی ہے۔ گجرات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 142 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس کے سبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6019 ہوگئی ہے تو وہیں، 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے 13804 نئے معاملے بھی سامنے آئے ہیں۔ اتنے بڑے پیمانے پر کیسز کی وجہ سے تشویش کا اظہار ہو رہا ہے۔

گجرات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5618 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے جس کے بعد ریاست میں کورونا کو شکست دے کر اور صحت یاب ہو کر اپنے گھر جانے والوں کی جملہ تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 493 پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 100128 ہے اس میں سے 384 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ تاہم 99 ہزار 744 افراد کی حالت مستحکم بھی ہو رہی ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں کورونا وائرس کے 5411، سورت میں 2176، وڈودرا میں 546، گاندھی نگر میں 163، بھاونگر میں 166، بناس کانٹھا میں 278، راجکوٹ میں 626، سریندر نگر میں 93، پاٹن میں 165، امریلی میں 87، جام نگر میں 354، مہسانہ میں 476، جب کہ کچھ علاقہ میں 210 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.