ETV Bharat / bharat

بریگیڈیئرگووند سنگھ سسودیا 26/11 کے ہیرو - ریونیو سروس میں افسر

26 نومبر 2008 میں ممبئی پر شدت پسندانہ حملہ ملک کبھی نہیں بھولے گا۔ اس حملے میں چھ غیر ملکی شہریوں سمیت 166 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

بریگیڈیئرگووند سنگھ سسودیا 26/11 کے ہیرو

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 8:12 AM IST

بریگیڈیئر گووند سنگھ سسودیا جو ہماچل کے ضلع شملہ کے رہنے والے ہیں، نے 26/11 حملے میں بھارتی این ایس جی کمانڈوز کی قیادت کی تھی اور 60 گھنٹوں کے اندر اندر اس آپریشن کو مکمل کرنے پر فوج نے ممتاز آرمی میڈل سے انہیں نوازا تھا۔

بریگیڈیئر سسودیا چوپل کے گاؤں بھرنو میں پیدا ہوئے تھے، وہ خاندان میں چار بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں، ان کے والد شیر سنگھ سسودیا ریونیو سروس میں افسر تھے، بریگیڈیئر سسودیا نے منڈی شہر کے گورنمنٹ وجئے ہائی اسکول میں دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی اور 1975 میں بھارتی فوج میں شمولیت سے قبل انہوں نے ایس ڈی کالج شملہ میں اپنی تعلیم مکمل کی تھی۔

سنہ 1975 میں وہ 16 سکھ رجمنٹ میں مقرر ہوئے اور بعد میں 19 اور 20 سکھ رجمنٹ کی سربراہی بھی کی۔ انہوں نے بھارتی فوج میں 35 سال تک ملک کی خدمت کی ہے اور اس دوران انہوں نے کشمیر میں متعدد فوجی آپریشن کیے ہیں۔

بریگیڈیئر سسودیا 26/11 کے ممبئی حملوں کے دوران بھارتی فوج کے ہیرو تھے، ہوٹل تاج اور نریمن پوائنٹ سے شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے انہیں ذمہ داری سونپی گئی تھی، 50 گھنٹے کے آپریشن میں ان کی ٹیم نے نو شدت پسندوں کو ہلاک کیا اور دسویں شدت پسند اجمل قصاب کو زندہ گرفتار کرنے میں کامیاب ملی جسے بعد میں پھانسی دے دی گئی۔ اس کارروائی میں بریگیڈیئر سسودیا کی ٹیم کے میجر انی کرشنن اور گجیندر سنگھ ہلاک ہو گئے۔

آج پورا ملک 26/11 کے ممبئی حملے میں ہلاک ہوئے جوانوں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے اور شدت پسندوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے بہادروں کو سلام پیش کر رہا ہے۔ ممبئی 26/11 کے بعد بھی چل رہا ہے لیکن اس حملے کے زخموں کو نہیں بھول سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.