ETV Bharat / bharat

Passengers Found corona Positive: اٹلی سے پنجاب آئی پرواز میں 125 مسافر کورونا پازیٹو - اٹلی سے آئی بین الاقوامی چارٹرڈ فلائٹ میں مسافر کورونا سے متاثر

امرتسر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اٹلی سے آئی بین الاقوامی چارٹرڈ فلائٹ International Chartered Flight میں 125 مسافر کورونا سے متاثر پئے گئے ہیں۔

اٹلی سے پنجاب آئی پرواز میں 125 مسافر کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Jan 6, 2022, 6:20 PM IST

پنجاب کے امرتسر انٹرنیشنل ایئرپورٹ Amritsar International Airport پر اٹلی سے آئی بین الاقوامی چارٹرڈ فلائٹ میں 125 مسافر کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس چارٹرڈ فلائٹ میں کل 179 مسافر سوار تھے۔ اب تمام مسافروں کو قرنطینہ کیا گیا۔

امرتسر ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر وی کے سیٹھ کے مطابق اٹلی سے آنے والی ایک بین الاقوامی چارٹرڈ پرواز کے 125 مسافروں کا امرتسر ہوائی اڈے پر پہنچنے پر کووڈ 19 کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 125 مسافروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ فلائٹ میں کل 179 مسافر تھے۔

حالانکہ اس سے پہلے ایئر انڈیا کی پرواز بتائی گئی تھی۔ لیکن ایئر انڈیا نے اس کی تردید کی اور کہا کہ فی الحال روم سے کوئی بھی پرواز بھارت نہیں آتی ہے۔

اٹلی سے پنجاب آئی پرواز میں 125 مسافر کورونا سے متاثر
اٹلی سے پنجاب آئی پرواز میں 125 مسافر کورونا سے متاثر

وہیں ایئرپورٹ پر جم کر ہنگامہ ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایئرپورٹ پر مسافروں نے ہنگامہ کیا۔ ان سب کا الزام ہے کہ انہیں جان بوجھ کر مثبت بتایا گیا ہے۔ اس کے پیچھے مسافروں کی یہ دلیل تھی کہ انہوں نے اٹلی سے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لی تھی اور 72 گھنٹے قبل اپنی منفی رپورٹ لے کر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Virus In India:ملک میں کورونا کے معاملے بڑھ کر 71 ہزار سے زیادہ ہوئے

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90928 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 51 لاکھ 9 ہزار 286 ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ ایکٹو کیسز کی تعداد دو لاکھ 85 ہزار 401 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 325 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 876 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.