چھتیس گڑھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1097نئے کورونا متاثرین ملے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 9 کورونا متاثرین کی موت بھی ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق راجدھانی رائے پور میں کورونا کے 382 نئے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ رائے پور نئے متاثرہ افراد کے معاملے میں مسلسل پہلے نمبر پر ہے۔ دوسرے نمبر پر درگ ہے جہاں اس دوران 320نئے مریض ملے ہیں۔ اس کے علاوہ بلاسپور میں 51، سرگوجا میں 44، راج نندگاوں میں 48، کوربا میں 28، جش پور میں 34، بیمیترا میں 25 نئے مریض ملے ہیں۔ باقی اضلاع میں نئے مریضوں کی تعداد کم ہے۔
ریاست میں اس کے ساتھ ہی فعال کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6753 پر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران اسپتال اور ہوم آئسولیشن سے 333مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا۔ جن نو مریضوں کی اس دوران موت ہوگئی، ان میں چھ پرائیویٹ اسپتالوں میں ہیں، جبکہ تین سرکاری اسپتال میں بھرتی تھے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3929ہوگئی ہے۔
یو این آئی