اگرتلہ: تریپورہ میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور حزب اختلاف کی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے حامیوں کے درمیان سیاسی تصادم کے بعد ہفتہ کی رات کھوائی ضلع کے تیلیامورا میں اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔CPIM BJP clash in Tripura
تلیامورا کے ایس ڈی پی او پرسون کانتی تریپورہ نے کہا کہ پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جب کہ دونوں فریقوں کے لیڈروں سے امن برقرار رکھنے اور کارکنوں کو کنٹرول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سی پی آئی (ایم) نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے کارکنوں نے شام کے وقت کیریلونگ بازار میں پارٹی کے یووا مورچہ ڈی وائی ایف آئی کی پہلے سے طے شدہ اسٹریٹ میٹنگ میں اچانک ریلی سے پتھراؤ شروع کر دیا اور لاٹھیوں سے ان پر حملہ کیا۔ ریاستی کمیٹی کے رکن ہیمنت کمار جماعتیہ سمیت کم از کم آٹھ سی پی آئی (ایم) کارکن زخمی ہوئے اور ان میں سے چار کو تشویشناک حالت میں اگرتلہ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔
دوسری طرف بی جے پی کا الزام ہے کہ یووا مورچہ کے جلوس کو نشانہ بنا کر سی پی آئی (ایم) کے اجلاس سے پتھراؤ کیا گیا۔ اس بات پر دونوں فریقین میں ہاتھا پائی اور مار پیٹ ہوئی۔ اس دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ مقامی ایم ایل اے کلیانی رائے کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں نے پولیس اسٹیشن میں مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
یو این ائی