آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے مرکز میں واقع ایک نائٹ کلب میں زوردار دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زبردست آگ لگ گئی جس نے نائٹ کلب کی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ دھماکے سے املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ Explosion At Night Club In Azerbaijan
اس واقعہ کے فوری بعد متعدد فائر اور ایمرجنسی عملے کو علاقے میں بھیجا گیا جنہوں نے آگ پر قابو پالیا۔ جائے وقوعہ سے ایک لاش ملی۔ حکام کے ابتدائی اندازوں کے مطابق تقریباً 31 افراد زخمی ہوئے، جو شدید طور پر جھلس گئے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دھماکا پروپین گیس سلنڈر کی وجہ سے ہوا، ملک کے اہم گیس فراہم کرنے والے آذریگاس کے جنرل ڈائریکٹر روسلان علیئیف نے مزید کہا کہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر علاقے میں گیس کی سپلائی روک دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: Four Killed in Blast in Pakistan: پاکستان کے بلوچستان میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک، 35 سے زائد زخمی