ہم معذرت خواہ ہیں جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں سے، عمر عبداللہ - دفعہ 370 کیس

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 4:07 PM IST

سپریم کورٹ نے دفعہ 370 کی منسوخی کو جائز قرار دیتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ جموں و کشمیر کو دفعہ 370 کی منسوخی کے تحت خصوصی حیثیت یا اختیارات حاصل نہیں تھے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے مرکزی سرکار کی جانب سے 5 اگست 2019 کو لیے گئے فیصلے کو جائز قرار دیا۔ وہیں یشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عدالت عظمیٰ کے دفعہ 370 کی منسوخی کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سلسلے میں جد وجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اس مقام تک پہنچنے کے لئے کئی دہائیاں لگ گئیں اور ہم اس طویل جد وجہد کے لئے تیار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.