Protest Against Aptech Ltd ایس ایس بی امیدواروں کا جموں میں دوسرے روز احتجاج - بلیک لسٹڈ کمپنی ایپ ٹیک

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Mar 9, 2023, 10:41 PM IST

جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی مختلف اسامیوں کے امیداروں کی ایک بڑی تعداد نے جمعرات کے روز دوسرے دن بھی جموں کے پانما چوک میں ایپ ٹیک کمپنی کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور ’ایپ ٹک‘ پر پابندی لگاو جیسے نعرے لگا رہے تھے۔پولیس نے درجنوں امیدواروں کو زبردستی گاڑیوں میں بٹھا کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔دریں اثنا حکام نے بتایا کہ چند نوجوانوں کو احتیاطی طور پر حراست میں لیا گیا کیونکہ شاہراہ پر دھرنے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔واضح رہے کہ جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے ممبئی کی ایپ ٹیک کمپنی کے ساتھ سرکاری ملازمت کے لئے امتحانی پرچے نکلانے و چھاپنے کے متعلق معاہدہ کیا ہے، لیکن ایپ ٹیک کو کئی ریاستوں نے بلیک لسٹد کمپنی قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.