کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میں سوا سو سال قدم ملی کھیل ادارہ محمڈن اسپورٹنگ کے اہلکار سیزن 23-2022 کے لیے مضبوط اور متوازن ٹیم بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان کولکاتا ایئر پورٹ پر تاجکستان کے قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان نورالدین داورنوو Nuriddin Amadbekovich Davronov کا والہانہ استقبال کیا گیا. محمڈن کے شیدائی بھی استقبال کرنے کے لیے وہاں موجودہ تھے۔ نورالدین داورنوو تاجکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار فٹبالرز میں سے ایک ہیں. پچاس سے زائد میچوں میں انہوں نے تاجکستان قومی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ Mohammedan Sporting Welcome Tajikistan Footballer
یہ بھی پڑھیں:
- Mohammedan Sporting Practice Started: محمڈن اسپورٹنگ نے ہوم گراؤنڈ میں تیاری شروع کی
- Mohammedan Sc Ropes in Ex Goalkeeper Rafique Ali: محمڈن اسپورٹنگ کا گول کیپر رفیق علی سردار سے معاہدہ
محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سکریٹری دانش اقبال نے کولکاتا ایئر پورٹ پر تاجکستان کے قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کا استقبال کرنے کے بعد کہا کہ نورالدین داورنوو کا پروفائل شاندار ہے. اسی بنیاد پر ان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دفاعی مڈ فیلڈ کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں. ہم امید کرتے ہیں وہ سیاہ سفید جرسی زیب تن کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔