ETV Bharat / state

Gas Cylinder Blast At Kamarhati کمیریٹی میں دھماکہ، دو افراد زخمی - مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ

شمالی24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی میں آج دن میں زوردار دھماکے میں دو نوجوانوں کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Gas Cylinder Blast At Kamarhati

کمیریٹی میں دھماکے میں دو افراد زخمی
کمیریٹی میں دھماکے میں دو افراد زخمی
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 4:57 PM IST

کمیریٹی میں دھماکے میں دو افراد زخمی

شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی میں آج دن میں زوردار دھماکے کا واقعہ پیش آیا جس میں دو لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ اس واقعے میں دو نوجوانوں کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔Gas Cylinder Blast At Kamarhati

ذرائع کے مطابق کمریٹی کے ساگر دتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے قریب گیس سلینڈر ری فیلنگ کے دوران سیلنڈر پھٹنے سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔دھماکے میں دو نوجوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فائر بریگیڈ کے ایک انجن نے جائے وقوع پر پہنچ کرحالات کو قابو میں پانے کی کوشش کی ۔فائربریگیڈ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں واضح طور پر کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں۔فائر بریگیڈ کی ٹیم جب جائے وقوع پر پہنچی تو سڑک پر خون تھا۔پانی سے خون کو سڑک سے صاف کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ فائر بریگیڈ کے پاس اس معاملے میں زیادہ کچھ کہنے کے لئے نہیں ہے۔ مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے کہاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ سلینڈر ری فیلنگ کے دوران دھماکہ ہوا ہے۔اس دھماکے میں دو نوجوانوں کے زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں ساگر دتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Son Carries Mothers Body on Shoulder ایمبولینس نہیں ملی تو بیٹا ماں کی لاش کندھے پر لے کر نکل پڑا

مقامی ذرائع کے مطابق گھریلو گیس سلنڈروں کو غیر قانونی طور پر گاڑیوں میں بھر کر لے جانے کے دوران سڑک کے کنارے ایک دن میں دھماکہ ہوا۔واقعے میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ انہیں ساگر دتہ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دھماکے کی آواز سن کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پہلے یہ افواہیں تھیں کہ بم دھماکہ ہوا ہے۔ Gas Cylinder Blast At Kamarhati

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.