اترپردیش کے ضلع مرزاپور میں ہفتہ کو الگ الگ علاقوں میں ڈوبنے سے ایک بچے سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا 'چنار تھانہ علاقے کے ننوٹی گاؤں کے نزدیک بندھے میں ڈوبنے سے ایک بارہ سال کے لڑکی کی موت ہوگئی۔ لاس کو باندھ سے باہر نکالا گیا ہے'۔
پولیس نے بتایا 'ننوٹی گاؤں باشندہ موہن دھوکر کا بیٹا دھیرج ہفتہ کی صبح بندھے پرنہانے گیا تھا۔ نہاتے وقت وہ ڈوب گیا۔ اہل خانہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے لاش کو باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے'۔
دوسرے حادثہ ادلہاٹ تھانے علاقے کے بابری پور گاؤں کے نزدیک تالاب میں ڈوبنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا 'اسی تھانہ علاقے اچیت پور گاؤں باشندہ راجو چورسیا (30) کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہوگئی تھی۔ ہفتہ کی صبح اس کی لاش تالاب سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے بھیجی گئی ہے۔ اہل خانہ نے ساتھیوں پر قتل کے الزامات عائد کئے ہیں'۔
یہ بھی پڑھیے
رامپور: پٹرول پمپ مالک کے بھائی کا بے رحمی سے قتل
تیسرا حادثہ پڈری تھانہ علاقے کے چھٹہا گاؤں میں پیش آیا جہاں گنگا ندی میں ڈوبنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا 'چوہان پٹی گاؤں کا باشندہ اجے سنگھ 40 نہاتے وقت ڈوب گیا۔ مقامی افراد نے غوطہ خوروں کی مدد سے لاش کی تلاش شروع کردی ہے'۔