ETV Bharat / state

Special Camp For Disabled: بریلی میں معذورین کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد - بریلی میں خصوصی کیمپ منعقد

بریلی میں جن سیوا ٹیم نے پرانہ شہر کے جگتپورعلاقہ میں واقع ڈاکٹر شاہ زیب حسن کے کلینک پر ایک کیمپ منعقد کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہ زیب حسن نے کہا کہ معذ وروں کو یو آئی ڈی کارڈ بنوانا ضروری ہے۔ ایک وقت ایسا آئےگا جب اسے لازمی کر دیا جائےگا۔ اُس صورت میں تمام معذ وراِدھر اُدھر بھٹکتے ہوئے نظر آئیں گے۔ Conduct Special Camp for Making Special Cards for the Disabled

خصوصی کیمپ
خصوصی کیمپ
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 2:12 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں جن سیوا ٹیم کی جانب سے معذ وروں کے لیئے یو آئی ڈی کارڈ بنانے کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں معذوروں نے شرکت کی۔ یو آئی ڈی کارڈ بنوانے کے بعد معذوروں کے اعداد و شمار کرنے میں آسانی ہوگی۔

خصوصی کیمپ

Conduct Special Camp for Making Special Cards for the Disabled

بریلی میں جن سیوا ٹیم نے پرانہ شہر کے جگتپور علاقے میں واقع ڈاکٹر شاہ زیب حسن کے کلینک پر ایک کیمپ منعقد کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہ زیب حسن نے کہا کہ معذ وروں کو یو آئی ڈی کارڈ بنوانا ضروری ہے۔ ایک وقت ایسا آئےگا جب اسے لازمی کر دیا جائےگا۔ اُس صورت میں تمام معزور اِدھر اُدھر بھٹکتے ہوئے نظر آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیمپ کو منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ایک ہی مقام پر تمام معذور جمع ہو جائیں، اور اُن کا یو آئی ڈی کارڈ بنوایا جائے، یہ کارڈ ایک شناختی کارڈ کی طرح کام کرےگا۔

مزید پڑھیں:Ration Dealers Protest in Bareilly: بریلی میں راشن ڈیلرز کا احتجاج

جن سیوا ٹیم کے رکن صادق حسین نے کہا کہ اس کیمپ کا انعقاد ضلع معذور مرکز اور محکمۂ معذور امپاورمنٹ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ جس میں یو آئی ڈی کارڈ بنوانے کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کے ذریعہ معذوروں کے مفاد میں چلائی جا رہی تمام اسکیمز سے متعلق معلومات بھی فراہم کرائی گئیں۔معذ وروںکو ملنے والی معذور پینشن،وہیل چیئر،ساز و سامان، ٹرائی سائیکل، سمارٹ کین اور کان کی مشین حاصل کرنے کے متعلق بھی معلومات فراہم کرائی گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.