علی گڑھ:بانی درسگاہ سر سید احمد خان کی یوم پیدائش 17 اکتوبر 1817 میں دہلی میں ہوئی۔ سر سید کی یوم پیدائش کے موقع پر حسب روایت یونیورسٹی کے تمام اقامتی ہالوں اور مختلف مقامات پر خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، تدریسی و غیر تدریسی عملہ سمیت مہمانان بھی شرکت کرتے ہیں۔ روایت کے مطابق ہی تمام ہالوں میں ڈنر زمین پر ہی بیٹھ کر دسترخوان پر کھانا کھایا جاتا ہے۔Sir Syed Day Traditional Dinner at NRSC hall In Aligarh In Uttar Pradesh
تمام اقامتی ہالوں میں خصوصی ڈنر سے قبل تقریب کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے اس میں مہمان خصوصی اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے مہمان شرکت کرتے ہیں۔ روایت کے مطابق ہی تقریب کے آخر میں یونیورسٹی ترانہ اور قومی گیت پڑھا جاتا ہے جس کے بعد ڈنر شروع کیا جاتا ہے۔مرکز برائے غیر اقامتی طلباء (این آر ایس سی) ہال میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے آئی پی ایل کے کرکٹر امتیاز احمد نے شرکت کی۔
یونیورسٹی کے سب سے بڑے مرکز برائے غیر اقامتی ہال (این آر ایس سی) میں ڈنر میں شریک اے ایم یو کے سینئر سابق طلباء محمد ڈاکٹر اعظم میر نے بتایا خصوصی ڈنر تو ایک بہانا ہوتا ہے ۔موجودہ اور سابق طلبہ کا ایک وقت میں ایک ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے ملنا ہوتا ہے، ملاقات کرنا ہوتا ہے، خوشی اظہار کرنا ہوتا ہے۔ سر سید کی یوم پیدائش علیگ برادری کے لئے عید کا دن ہوتا ہے۔
یمزید پڑھیں:Sir Syed Day 2022 سرسید احمد خان، ایک وقت شناس مفکر جو کئی نسلوں کا معمار بنا
اے ایم یو کے طالب علم محمد ثاقب نے بتایا بانی درسگاہ کی یوم پیدائش کے موقع پر روایت کے مطابق ہی یونیورسٹی کے تمام اقامتی ہالوں میں خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی لئے این آر ایس سی ہال میں بھی اس وقت طلباء ڈنر کھارہے ہیں۔
این آر ایس سی ہال کے پرووسٹ پروفیسر بی بی سنگھ نے ڈنر سے متعلق بتایا کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو برسوں سے ڈنر کا اہتمام ممکن نہیں ہو پارہا تھا اس سال خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ غیر مسلم طلباء کے لئے ویجیٹیریئن کھانے کا خاص اور الگ اہتمام کیا جاتا ہے جن کے کھانے کی جگہ بھی الگ ہوتی ہے کیونکہ مسلم طلباء کے لئے نان ویجیٹیریئن کھانے کا اہتمام ہوتا ہے۔
پرووسٹ نے مزید بتایا ظاہر ہے پانچ چھہ ہزار طلبہ کے لئے ڈنر کا اہتمام کنا چیلینجنگ تو ہوتا ہے لیکن ہال کے ملازمین اور طلباء کی رات دن کی محنت کاہی نتیجہ ہے کہ پر امن طریقے سے خوش اسلوبی کے ساتھ طلباء ڈنر کھارہے ہیں جس کے لئے میں تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔Sir Syed Day Traditional Dinner at NRSC hall In Aligarh In Uttar Pradesh