ETV Bharat / state

Seerat un Nabi 2022 Competition مظفرنگر میں سیرت رسول اور نوجوانان ملت سمپوزیم کا انعقاد - مفتی نسیم احمد

مظفرنگر میں مسلم ایجوکیشنل سوشل و کلچر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیرت رسول و نوجوانان ملت سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ Seerat e Rasool and Naujawan e Millat Symposium

مظفرنگر میں سیرت رسول اور نوجوانان ملت سمپوزیم کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 1:20 PM IST

Updated : Dec 12, 2022, 2:16 PM IST

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے گاؤں ددھیرو خورد میں میسکو MESCO کے زیر اہتمام 'سیرت رسول اور نوجوانان ملت' کے عنوان پر ایک سمپوزیم کا اہتمام مدرسہ مدینہ العلوم ددہیڑو خورد میں کیا گیا جس کی صدارت محمد عثمان نے کی۔ مہمان خصوصی مفتی نسیم احمد مہتمم مدرسہ اشاعت العلوم کلہیڑی، مہمان ذی وقار ڈاکٹر مسعود عالم ہاشمی ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی میرٹھ نے کی اور نظامت کے فرائض حاجی اوصاف احمد انصاری مینیجر اقراء پبلک اسکول مظفرنگر نے کی۔ مسلم ایجوکیشنل سوشل وکلچر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 13، 22 نومبر کو مقابلہ سیرت النبی کا انعقاد کیا گیا جس میں دو امتحانی مراکز پر 700 طلباء و طالبات پر شریک ہوئے جس کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ کامیاب ہونے والے طلبہ کے لیے تقریب تقسیم انعامات بعنوان سیرت رسول اور نوجوانان ملت عمل میں آیا۔

مظفرنگر میں سیرت رسول اور نوجوانان ملت سمپوزیم کا انعقاد

پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے شہزاد علی نگراں، سیرت النبی مقابلہ نے بتایا کہ اس مقابلے میں تین گروپ بنائے گئے تھے درجہ 5 تا 8 اور 9 تا گریجویشن تیسرا جو بچے پڑھائی چھوڑ چکے ہیں۔ پہلے گروپ میں صالحہ اول دوم زرین سوم شاریہ خانم دوسرے گروپ میں اول محمد شاہویز دوم منتشی سلمانی سوم محمد ذکوان ان کو بطور انعام اول 1100 روپے اور میڈل دینی کتب کا سیٹ پیش کیا گیا، دوسرے انعام میں 5100 روپے، میڈل تیسرے انعام میں 2500 روپے، میڈل دیا گیا اس کے بعد دونوں گروپوں کے 10۔10 بچوں کو توصیفی میڈل و 1100 روپے دیے گئے۔ تیسرے گروپ کے 10 بچوں کو ٹرافی پیش کی گئی۔ ایک محض 9 سال کی بچی رقیہ، جو درس گاہ اسلامی مظفرنگر میں درجہ دو میں زیر تعلیم ہے، وہ بھی مقابلہ میں شریک ہوئی جس کو خصوصی ٹرافی پیش کی گئی۔ سبھی اسکول ٹیچر کو جنہوں نے مقابلے میں تعاون کیا انہیں اعزازی سند پیش کی گئی۔ اقرأ پبلک اسکول کی جانب سے میسکو تنظیم کے عہدے داروں کو اعزازای ٹرافی دی گئی۔ Seerat e Rasool and Naujawan e Millat Symposium

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نسیم احمد نے معاشرے میں پھیلی برایوں کو دور کرنے کے لئے ذمہ دار حضرات کو اپنا رول ادا کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے بچوں کو بھی نصیحت کی کہ وہ تعلیم حاصل کر کے سماج میں اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر مثال پیش کریں۔ ڈاکٹر مسعود عالم ہاشمی نے بچوں اور ان کے والدین سے کہا کہ اپنے بچوں اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کر کے اچھے شہری کے روپ میں سماج کا آئنہ بنیں۔ اسلام کے اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ دنیا کو اسلام کی صحیح تصویر نظر آئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلم و غیر مسلم تمام لوگوں کی رہنمائی کی۔ اسلام بھی سب کے لئے رحمت بنایا گیا مگر مسلم سماج کے افراد آج اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے سے قاصر ہیں جو ملت کے ہر فرد کے لیے سوچنے کا مقام ہے۔ Seerat un Nabi 2022 Competition

خطاب کرنے والوں میں مفتی شاہنواز امام مسجد مکہ ددہیڑو کے بچوں کو حوصلے کے ساتھ علم حاصل کرنے اور حوصلے کے ساتھ زندگی گزارنے کی نصیحت کی۔ پروگرام کے اختتام پر سرپرست عبد الغفور ایڈووکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں صدر تنظیم محمد عابد،کنوینر نعیم احمد، ریاست علی، محمد صابر کا تعاون خاص رہا۔ ان کے علاوہ ما سٹر عرفان، افضال احمد، مشرف علی، امید قاسمی، امیر احمد، ڈاکٹر ریاض علی، ڈاکٹر سلیم سلمانی، حاجی محمد شعیب، رءس الدین رانا نایب صدر اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن انجینیئر محمد شاہ نواز، اردو ڈولپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر کلیم تیاگی، تحسین علی اساروی، محمد رضوان، محمد عثمان، سریندر سنگھ، ماسٹر جاوید، بابو مہتاب، محمد راغب ایڈووکیٹ، نسیم اختر غیرہ شامل رہے۔ Seerat un Nabi 2022 Competition

یہ بھی پڑھیں : Seerat un Nabi 2022 Competition مظفر نگر میں مقابلہ سیرت النبی 2022کا انعقاد

Last Updated : Dec 12, 2022, 2:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.