سائنسداں سوجاتروے چودھری، سینٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ شمالی خطہ لکھنؤ کی جانب سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ بہتات الارض کے تعاون سے منعقدہ آن لائن پروگرام میں خطاب کر رہے تھے جس کا موضوع 'زیر زمین پانی کا تحفظ اور بندوبست' تھا۔ یہ پروگرام بھارت کے 75 سالہ جشن آزادی تقریبات کے تحت منعقد کیا گیا۔
مختلف اصلاحی اقدامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ کسانوں اور زیرزمین آب استعمال کرنے والے دیگر لوگوں کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ پانی ایک قیمتی شے ہے اور اس کا بےجا اسراف کرہ ارض اور حیاتیات و نباتات کے لیے مہلک ہے۔ آبپاشی کے جدید اور محفوظ طریقوں کو استعمال کرنا چاہئے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی قلت سے بچنے کے لئے ایسی فصلوں کی افزائش کی جانی چاہئے، جن میں پانی کم درکار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کاشت کی اراضی پر ہر سال فصلوں کو تبدیل کرتے رہنا چاہیے۔اس پروگرام میں زیر زمین آب کی اہمیت اور اس کے تحفظ کے سلسلہ میں عوامی بیداری کی ضرورت پر خاص طور سے زور دیا گیا، جس سے "جل ہے تو کل ہے" کے نعرہ کی معنویت کو لوگ بخوبی سمجھ سکیں گے۔
ڈاکٹر اِضرار احمد نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے کثیرجہتی نقطہ نظر کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں ڈاکٹر تقویم علی خان، ڈاکٹر نسیم الصبا اور شعبہ طبقات الارض کے موجودہ اور سابق طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں:
Maharashtra Rain: بارش سے متعلق واقعات میں اب تک 136 افراد ہلاک
علاقائی ڈائریکٹر پرمود تر پاٹھی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں طلبہ و طالبات کے لئے ایسے مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ پروفیسر راشد عمر نے سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔