ETV Bharat / state

مظفرنگر: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ - مظفرنگر نیوز

مظفر نگر میں کشیپ سماج سمیلن میں پہنچے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر، سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'کسانوں کی آمدنی دگنی اور ہوائی چپل والوں کو ہوائی جہاز میں بٹھانے کا وعدہ کرنے والوں نے تیل اتنا مہنگا کردیا کہ موٹرسائیکل چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

مظفرنگر: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 11:12 AM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بوڑھا میں بدھ کو کشیپ سماج سمیلن میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر، سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے جلسۂ عام سے خطاب کیا۔

ویڈیو

اس دوران انہوں نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'کسانوں کی آمدنی دگنی اور ہوائی چپل والوں کو ہوائی جہاز میں بٹھانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن آج تیل کی مہنگائی سے موٹر سائیکل چلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابا یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنا منشور پڑھنا چاہیے، جس میں 70 لاکھ ملازمت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن اس وعدے کے مطابق کشیب سماج کو اب تک کتنی ملازمت ملی ہے؟۔

اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی حکومت میں پولیس کسٹڈی میں سب سے زیادہ موتیں ہورہی ہیں، ترقی کے نام پر صرف نام بدلا جارہا ہے۔ گنے کی پرچیوں پر ریٹ تک نہیں لکھا جارہا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اس بار سماجوادی پارٹی کی حکومت بنے گی تو لوگوں کو ملازمت بھی دی جائے گی اور مہنگی بجلی سے بھی راحت بھی ملے گی۔

اکھلیش یادو نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'مظفر نگر وہ جگہ ہے جہاں سب سے زیادہ زرخیز زمین ہے لیکن حکومت کی جانب سے نافذ کردہ تینوں زرعی قوانین کی وجہ سے آج کسان کھیتی کرنے کے بجائے 12 ماہ سے ملک بھر میں احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں کہا کہ بی جے پی حکومت میں کسان اس قدر بدحال ہیں کہ گزشتہ دنوں مظفر نگر میں ہوئی کسان مہاپنچایت میں ملک بھر سے 20 لاکھ سے زائد کسانوں نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اکھلیش یادو نے کہا کہ 'سماجوادی پارٹی نے لوگوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے، مظفرنگر گنگا جمنی تہذیب کی سرزمین ہے یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی 2022 کے انتخابات کے بعد کسانوں کی آمدنی دگنی کرے گی، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا کرانے اور مہنگائی کم کرنے جیسے مسائل کو دور کرے گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.