ETV Bharat / state

Muslim Youth Lynched by BJP Leader: مسلم نوجوان ماب لنچنگ کا شکار، بی جے پی رہنما گرفتار - بی جے پی رہنما ماب لنچنگ کا ملزم

لکھیم پور کھیری میں جھولے کو لے ہوئے تنازع میں ایک مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے بی جے پی کے سابق ضلع نائب صدر سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ Mob Lynching in Uttar Pradesh

muslim youth lynched in lakhimpur kheri
مسلم نوجوان ماب لنچنگ کا شکار
author img

By

Published : Jul 21, 2022, 1:46 PM IST

لکھیم پور کھیری: نمائش میں جھولے کو لے کر بی جے پی کے سابق ضلع نائب صدر کے بھتیجے کے دوست کے ساتھ جھگڑے کے بعد ایک مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ صدر کوتوالی کے وِلوبی ہال کے قریب پیش آیا۔ اس معاملے میں بی جے پی کے سابق ضلع نائب صدر، بھائی، بھتیجے اور ساتھیوں پر قتل کا الزام ہے۔ پولیس نے بی جے پی لیڈر سمیت چار ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ Uttar Pradesh Mob Lynching

مسلم نوجوان ماب لنچنگ کا شکار

ایڈیشنل سُپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارون کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں درج چار ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمین کی بھی تلاش جاری ہے اور پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔ پولیس کے مطابق گھوسیانہ کا رہائشی عقیل نامی نوجوان پیشے سے ڈرائیور تھا۔ عقیل منگل کی رات 9 بجے لکھنؤ کے واٹر پارک سے واپس آیا اور اپنے دوستوں سہیل بابا، شکیل انصاری اور چنن کے ساتھ وِلوبی ہال میں نمائش اور میلہ دیکھنے گیا۔ Muslim Youth Lynched in UP

نمائش میں جھولتے وقت رجت رستوگی ساکن نورنگ آباد کو عقیل کے ساتھی سہیل بابا نے مذاق میں سر میں تھپکی لگائی، اس پر رجت اور سہیل کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ اس دوران رجت نے اپنے دوست بی جے پی ضلع سابق نائب صدر انوپ شکلا کے بھتیجے دیورشی شکلا عرف چانو شکلا کو جھگڑے کی اطلاع دی۔ دیورشی شکلا نے فون پر اپنے چچا انوپ شکلا کو پورے معاملے کی اطلاع دی۔ انوپ شکلا نے اپنے بھائی برجیش شکلا اور دیگر ساتھیوں کو بلایا اور دونوں گروپ میں کہا سُنی اور مارپیٹ ہوئی۔

اسی دوران عقیل گر کر بے ہوش ہوگیا۔ عقیل کے بھائی شریف کا کہنا ہے کہ گھوسیانہ کے کچھ اور لوگ بھی نمائش دیکھنے آئے تھے۔ وہ عقیل کو لے کر ہسپتال گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی عقیل کے بھائی شریف نے ایف آئی آر میں لکھوایا ہے کہ گھوسیانہ کے عرفان اور دیگر نے انوپ شکلا وغیرہ کو بھاگتے ہوئے دیکھا۔ شریف نے کوتوالی صدر میں شکایت دے کر ایف آئی آر درج کرائی۔ Mob Lynching Accused BJP Leader

اس معاملے میں پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 147,149,323 504 اور 304 کے تحت مقدمہ درج کیا اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا۔ لواحقین نے عقیل کی لاش رکھ کر گھوسیانہ روڈ پر احتجاج شروع کر دیا۔ اس کے بعد ایس پی اور تمام پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد ایس پی ارون کمار سنگھ نے ایف آئی آر میں دفعہ 302 کے اندراج کی یقین دہانی کرائی۔ پولیس نے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 لگائی۔ اے ایس پی ارون کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ چاروں نامزد ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.