ETV Bharat / state

Allegations on Islamic Mission School: مسلم راشٹریہ منچ رہنما کا اسلامک مشن اسکول پر سنگین الزام

علیگڑھ کے پنجی پور میں واقع اسلامک مشن اسکول پر مسلم راشٹریہ منچ کے لیڈر محمد عامر نے کئی الزامات عائد کئے ہیں۔ عامر کے مطابق اسکول میں قومی ترانہ نہیں پڑھایا جاتا ہے۔ جبکہ اسکول انتظامیہ ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ Allegations on Islamic Mission School

اسلامک مشن اسکول پر کئی الزامات
اسلامک مشن اسکول پر کئی الزامات
author img

By

Published : Aug 30, 2022, 5:16 PM IST

علیگڑھ: اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے پنجی پور میں واقع اسلامک مشن اسکول پر مسلم راشٹریہ منچ کے لیڈر محمد عامر نے کئی الزامات عائد کئے ہیں۔ عامر کے مطابق اسکول میں قومی ترانہ اور ہندی نہیں پڑھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی تین سالہ بیٹی پر حجاب پہن کر اسکول آنے کے لیے دباؤ بنایا جاتا ہے۔ Aligarh islamic mission school محمد عامر نے اس معاملے کی شکایت ضلع مجسٹریٹ اندر وکرم سنگھ سے کی ہے۔ دوسری جانب اسکول منیجر نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ تاہم بی ایس اے نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ تحقیقات کے بعد اگلی کارروائی کی جائے گی۔

ویڈیو

مسلم راشٹریہ منچ کے رہنما محمد عامر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے تین سالہ بیٹی اقصیٰ کا رواں برس پنجی پور کے اسلامک مشن اسکول میں نرسری میں داخل کرایا تھا۔ جہاں اسے حجاب پہن کر اسکول آنے پر مجبور کیا جا رہا تھا۔ ساتھ ہی پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ان کی بیٹی کو ہندی کا ایک لفظ بھی نہیں سکھایا گیا ہے۔ عامر نے کہا کہ اسکول میں کارٹون والے بیگ، بوتل، لنچ باکس پر بھی پابندی ہے۔ اسکول انتظامیہ سے جب اس کی شکایت کی گئی تو اس کا کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔

عامر نے اسکول انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'جب انہوں نے اس معاملے میں پرنسپل سے ملنا چاہا تو اسکول انتظامیہ نے ملنے سے انکار کردیا۔ اسکول انتظامیہ جب انہوں نے سوال کیا کہ اسکول میں قومی ترانہ کیوں نہیں پڑھایا جاتا تو کوئی جواب نہیں ملا۔ ساتھ ہی 3 سالہ بیٹی کو بغیر حجاب کے اسکول آنے کی اجازت مانگی۔ تو اسکول انتظامیہ نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ عامر نے اسکول انتظامیہ کی شکایت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے بھی کی ہے، اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ Allegations on Islamic Mission School

مزید پڑھیں:

اس سلسلے میں اسکول کے منیجر ڈاکٹر کونین کوثر نے بتایا کہ لگائے گئے سبھی الزامات بے بنیاد ہیں۔ اسکول میں قومی ترانہ پڑھایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حجاب کے لیے کوئی دباؤ نہیں بنایا جاتا۔ اس معاملے میں بی ایس اے ستیندر ڈھاکہ نے بتایا کہ اسکول کی شکایت کا نوٹس لیا گیا ہے اور اس معاملے میں بلاک ایجوکیشن آفیسر کو تحقیقات کے لیے بھیجا گیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ تحقیقات کے بعد ہی اس معاملے میں کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.