ETV Bharat / state

Effect of Inflation: عید کی خریداری پر مہنگائی کی مار - عوام پر مہنگائی کا اثر

رمضان المبارک کے مہینے میں روزے رکھنے کے بعد عید کے روز نیا لباس پہننے کی خواہش ہر مسلمان کی ہوتی ہے جس کے لیے وہ بازاروں میں خریداری کرتے ہیں لیکن رواں برس مہنگائی کے سبب عید کی خرید و فروخت متاثر ہو رہی ہے جس سے کاروباریوں میں بھی مایوسی دیکھی جا رہی ہے۔ Inflation Affects Eid Shopping

عوام پر مہنگائی کا اثر
عوام پر مہنگائی کا اثر
author img

By

Published : Apr 23, 2022, 5:26 PM IST

گزشتہ دو برسوں سے کورونا وبا اور لاک ڈاون کے سبب بازار بند تھے جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی عید کی خریداری کی رونقیں بازاروں میں نظر نہیں آئی تھی۔ رواں برس کورونا اور لاک ڈاون نہ ہونے کے باوجود بھی بازاروں میں رمضان المبارک کے مہینے میں عید کی خریداری کے لیے بازاروں میں وہ رونقیں نظر نہیں آرہی ہیں جو پہلے ہوا کرتی تھیں۔ حالانکہ رواں برس دکانداروں کو امید تھی کہ دو برسوں کے بعد کورونا گائیڈ لائنز سے مکمل نجات ملی ہے تو اس بار عوام خریداری کے لیے بڑی تعداد میں بازار کا رخ کریں گے اور اسی امید پر انہوں نے اپنی دکانوں میں زیادہ سامان رکھا تھا لیکن مہنگائی کے سبب بازاروں کی رونقیں معدوم ہیں اور دکانداروں کے چہروں پر اداسی دیکھی جا رہی ہے۔

عوام پر مہنگائی کا اثر

ضلع علی گڑھ کے مشہور و معروف خواتین کے بازار عامر نشان جس کو امین نشاں بھی کہا جاتا ہے، پر خواتین سے متعلق تمام چیزیں مناسب قیمت میں دستیاب ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ یہاں پر ضلع علی گڑھ اور آس پاس کے گاؤں و دیہات سے بڑی تعداد میں خواتین، بچے اور مرد خریداری کرتے نظر آتے تھے لیکن اس بار مہنگائی نے ان کے ہاتھ پیر باندھ رکھے ہیں۔ ضلع علی گڑھ کے سول لائن علاقے میں موجود عامر نشاں بازار علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بھی قریب ہیں جس کی وجہ سے اے ایم یو کے ہاسٹلز میں مقیم طالبات ناصرف اپنے لیے بلکہ اپنے خاندان کے افراد کے لیے بھی عید کی خریداری کرتی ہیں۔ عامر نشاں بازار میں خواتین کے لئے دہلی، لکھنؤ، بریلی، کانپور، کشمیری، راجستھانی، پاکستانی سوٹ بھی مناسب قیمت میں دستیاب ہیں۔ Lockdown Due to Coronavirus

ای ٹی وی بھارت نے جب بازار میں رمضان کی رونقیں اور عید کی خریداری سے متعلق دکانداروں اور خریداروں سے گفتگو کی تو معلوم ہوا کہ جہاں پہلے رمضان کے مہینے میں عامر نشاں بازار میں قدم رکھنے کی بھی جگہ نہیں ہوتی تھی وہاں آج بازاروں میں وہ ہجوم نہیں ہے، وہ خریداری نہیں، وہ رونقیں نہیں ہیں جو ہوا کرتی تھی اور نہ ہی وہ چہل پہل جس کی دکانداروں کو امید ہوتی ہے وہ رونقیں نہیں ہیں جو پہلے ملتی تھی۔ دوکانداروں نے بتایا عامر نشاں بازار میں افطار سے قبل رمضان اور دھوپ کی وجہ سے وہ ہجوم دیکھنے کو نہیں ملتا جو افطار کے بعد ہوتا ہے لیکن اس بار عوام خریداری کم کر رہے ہیں جہاں پہلے وہ اچھے سے اچھا سوٹ پانچ پانچ ہزار کے اور مختلف چیزیں خریدتے تھے وہ آج دو ہزار روپے تک کا بھی سوٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتے جہاں پہلے خواتین دو تین سوٹ خریدا کرتی تھی وہیں آج ایک ہی خرید رہی ہیں۔ عامر نشاں بازار کے کاروباری مایوس اس لیے بھی ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اگر عید سے قبل ان کا سامان فروخت نہیں ہوا تو انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.