ETV Bharat / state

Four Year Boy Brutal Murder امیٹھی میں چار سالہ بچے کا وحشیانہ قتل، آنکھیں نکال کر زندہ جلایا گیا - امیٹھی میں چار سالہ بچے کا وحشیانہ قتل

امیٹھی ضلع کا رہنے والا ایک بچہ اتوار کی شام سے لاپتہ تھا۔ پیر کی صبح اس کی آدھی جلی ہوئی لاش ملنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ بچے کی آنکھیں بھی نکالی گئی تھیں۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ Boy burnt alive in amethi

امیٹھی میں چار سالہ بچے کا وحشیانہ قتل
امیٹھی میں چار سالہ بچے کا وحشیانہ قتل
author img

By

Published : Jun 12, 2023, 2:03 PM IST

امیٹھی: ریاست اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک چار سالہ بچہ کو آگ میں جلا کر ہلاک کردیا گیا۔ بچے کی لاش گاؤں کے قریب نالے میں پڑی ہوئی ملی۔ بچہ اتوار کی شام دیر گئے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ بچے کا جسم آدھا جل چکا تھا اور اس کی آنکھیں بھی نکالی گئی تھیں۔ لواحقین نے توہم پرستی کے باعث بچے کی قربانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

امیٹھی ضلع کے جامو تھانہ علاقے کے تحت ریسی گاؤں کے رہنے والے جتیندر پرجاپتی کے چار سالہ بیٹے ستیندر عرف دیپو کی آدھی جلی ہوئی لاش پیر کی صبح ملی۔ بچے کے جسم پر مختلف مقامات پر جلنے کے نشانات پائے گئے ہیں۔ لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کسی نے توہم پرستی کی وجہ سے بچے کی قربانی کے دوران بچے کو جلا کر ہلاک کر دیا ہے۔ اس کی آنکھیں بھی نکال دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Stepmother Kills Daughter کشتواڑ میں سوتیلی ماں نے کمسن بچی کا قتل کیا

بچہ اتوار کی شام سات بجے کے بعد اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔ کافی تلاش کے بعد بھی اس کا پتا نہیں چل سکا۔ پیر کو تلاشی کے دوران اس کی لاش گاؤں کے قریب ایک نالے میں پڑی ہوئی ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ بچے کے والد جتیندر پرجاپتی نے بتایا کہ لاش جلی ہوئی ملی تھی۔ دونوں کی آنکھیں بھی پھٹی ہوئی تھیں۔ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے توہم پرستی میں یہ کام کیا ہو۔ بچے کے والد نے اس واردات کو انجام دینے والے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ علاقائی افسر گوری گنج منگ دویدی نے بتایا کہ جامو تھانہ علاقہ کے ریسی گاؤں میں ایک بچے کی لاش ملی ہے۔ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.