ETV Bharat / state

اے ایم یو: پہلی خاتون مولانا آزاد لائبریری کی کارگزار لائبریرین مقرر - پروفیسر نشاط فاطمہ لائبریرین مقرر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی استاد پروفیسر نشاط فاطمہ کو ان کی معمول کی ذمہ داریوں کے ساتھ تاحکم ثانی یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری کا کارگزار لائبریرین مقرر کیا گیا ہے۔

پہلی خاتون مولانا آزاد لائبریری کی کارگزار لائبریرین مقرر

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 5:28 PM IST

اے ایم یو کے لائبریری و انفارمیشن سائنس شعبہ کی سربراہ پروفیسر نشاط فاطمہ یونیورسٹی کی پہلی خاتون ہیں جن کو اے ایم یو کی مرکزی مولانا آزاد لائبریری کا کارگزار لائبریرین بنایا گیا ہے۔

پروفیسر نشاط فاطمہ کو اے ایم یو میں 23 برسوں کا تدریسی تجربہ ہے۔ گزشتہ دس برسوں سے وہ پروفیسر کی حیثیت سے اے ایم یو کے لائبریری و انفارمیشن سائنس شعبہ میں تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

پہلی خاتون مولانا آزاد لائبریری کی کارگزار لائبریرین مقرر
پہلی خاتون مولانا آزاد لائبریری کی کارگزار لائبریرین مقرر
مولانا آزاد لائبریری کی بنیاد سنہ 1955 میں جواہر لال نہرو نے لیٹن لائبریری کے نام سے رکھی تھی، اور اس لائبریری کا افتتاح جواہر لال نہرو نے 7 دسمبر 1960 میں مولانا آزاد لائبریری کے نام سے کیا۔

مولانا آزاد لائبریری اے ایم یو کی مرکزی لائبریری ہے، جس کا شمار ایشیا کی بڑی لائبریری میں ہوتا ہے۔ مولانا آزاد لائبریری کی سات منزلہ عمارت 4.75 ایکڑ میں بنی ہے جس میں لان اور گارڈن بھی شامل ہیں۔مولانا آزاد لائبریری مخطوطات، نایاب کتابیں اور نوادرات کے انمول ذخیرے کے لیے مشہور ہیں۔ مولانا آزاد لائبریری میں اس وقت تقریبا 14 لاکھ کتابیں موجود ہیں۔ مولانا آزاد لائبریری 7 دسمبر 1960 میں بن کر تیار ہوئی تھی۔لائبریری اپنے طلبہ، ماہرین تعلیم اور تحقیقی اسکالر کی ضروریات کو پورا کرتی ہے جس میں 110 سے زیادہ کالج اور ڈیپارٹمنٹل لائبریری کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات مہیا کی جاتی ہیں، جن میں انجینئرنگ کالج لائبریری، میڈیکل کالج لائبریری، سوشل سائنس لائبریری اور اجمل خان طبیہ کالج لائبریری شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.