لکھنؤ: کورونا وائرس کی لہروں کے بعد سعودی حکومت نے سفر حج پر آنے والے دنیا بھر کے عازمین حج کے استقبال کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بھارت سے بھی متعین کردہ تعداد میں عازمین حج مقدس سفر پر روانہ ہورہے ہیں۔ لکھنؤ کے علی میاں حج ہاؤس سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوا جس میں 282 عازمین شامل تھے۔ ان تمام عازمین کو حج اوقاف کے وزیر مملکت دانش آزاد اور اتر پردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے ہری جھنڈی دکھا کر کے روانہ کیا ہے۔ UP Government's Better Arrangement for Hajj Pilgrims
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو خاص بات چیت کرتے ہوئے ہے دانش آزاد نے کہا کہ اترپردیش حکومت نے عازمین حج کے لیے ہر طرح کی سہولیات مہیا کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے بعد حکومت انتظامیہ اور حج کمیٹی کے تمام اراکین کی مشترکہ کاوشوں سے حاجیوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہورہی ہے۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت نمائندے نے حکومت کی جانب سے مہیا سہولیات کے بارے عازمین حج سے جاننے کی کوشش کی جس میں عازمین نے کہا کہ لکھنؤ کے علی میاں حج ہاؤس میں حکومت کی جانب سے تمام انتظامات بہتر اور درست ہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس سرزمین پر وہ پورین دنیا میں امن و امان کی دعا کریں گے۔