ETV Bharat / state

MP Kunwar Danish Ali میں رات بھر سو نہیں سکا، کنور دانش علی - کنور دانش علی پارلیمنٹ میں نازیبا الفاظ استعمال

بی ایس پی سے لوک سبھا کے رکن کنور دانش علی کے خلاف پارلیمنٹ میں غلط زبان کا استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس میں بی جے پی کے دہلی سے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے کنور دانش علی کے خلاف دہشت گرد اور دیگر غلط الفاظ کا استعمال کیا۔

میں رات بھر سو نہیں سکا: کنور دانش علی
میں رات بھر سو نہیں سکا: کنور دانش علی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 5:37 PM IST

Updated : Sep 22, 2023, 6:19 PM IST

نئی دہلی: مایاوتی کی قیادت والی سیاسی جماعت بی ایس پی کے رکن پارلیمان کنور دانش علی پارلیمنٹ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے معاملے پر آج کہا کہ وہ بھاری دل کے ساتھ پارلیمنٹ کو چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ اگر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے تو یہ فیصلہ لے سکتے ہیں۔ دراصل گزشتہ روز رمیش بدھوڑی نے ایوان زیریں میں کنور دانش علی کے خلاف فرقہ وارانہ گالی گلوچ کی تھی۔

کنور دانش علی کا کہنا ہے کہ اگر میرے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو عام آدمی کا کیا ہوگا؟ دانش علی نے مزید کہا کہ وہ ساری رات سو نہیں سکے کیونکہ انہیں لگا کہ ان کا دماغ 'پھٹنے' والا ہے۔

رکن پارلیمان کنور دانش علی نے سوال کیا کہ یہ خصوصی اجلاس منتخب ممبران پارلیمنٹ کو ان کی برادری سے جوڑ کر ان پر حملہ کرنے کے لیے بلایا گیا تھا؟ اس نے پورے ملک کو شرمندہ کیا ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ ان کی پارٹی اس کے خلاف کوئی کارروائی کرے گی یا اسے فروغ دے گی۔ انہوں نے لوک سبھا اسپیکر کو ایک خط پیش کیا ہے جس میں بدھوری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کنور دانش اپنے خط میں کہا کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے ان کے خلاف انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا ہے جو لوک سبھا کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ آپ کی قیادت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہوا ہے بحیثیت سپیکر اس عظیم قوم کے اقلیتی رکن اور پارلیمنٹ کے ایک منتخب رکن کی حیثیت سے میرے لیے واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔

کنور دانش علی نے اپنے خط کے اختتام پر کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ برائے مہربانی اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ کسی منتخب رکن پارلیمنٹ کے خلاف یہ ناشائستہ زبان استعمال کی گئی ہے۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج رمیش بدھوری کو "سخت کارروائی" سے خبردار کیا اور ہاؤس ریکارڈ سے ان کے اسلامو فوبک گالیاں نکال دیں۔ جیسا کہ اپوزیشن لیڈروں نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، اس کے فوراً بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایوان میں افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر رکن کے ریمارکس سے اپوزیشن کو تکلیف پہنچی ہے تو میں افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔لیکن اپوزیشن نے کہا کہ معافی کافی نہیں ہے کہ مسٹر بدھوری کو معطل یا گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

Canada India Tension دہشت گردوں اور مجرموں کو پلیٹ فارم نہ دیں، کینیڈا تنازع کے درمیان مرکز کی ٹی وی چینلز کو ہدایت

بی جے پی نے جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کو غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ انہیں 15 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔

Last Updated : Sep 22, 2023, 6:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.