ETV Bharat / state

Balaji Temple Banned Jeans بالاجی مندر کمیٹی نے جینز اور اسکرٹ پر لگائی پابندی - Balaji Temple Committee in Muzaffarnagar banned

مظفر نگر میں واقع بالاجی مندر کمیٹی نے جینز اور اسکرٹ پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی خاتون یا لڑکی جینز، اسکرٹ، ٹاپ اور پھٹے ہوئے کپڑے پہن کر مندر کے احاطے میں نہ آئے۔ ایسی حالت میں اسے داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

Balaji Temple Banned Jeans
Balaji Temple Banned Jeans
author img

By

Published : May 17, 2023, 3:40 PM IST

بالاجی مندر کمیٹی نے جینز اور اسکرٹ پر لگائی پابندی

مظفر نگر: یوپی کے مظفر نگر میں بالاجی مندر مینجمنٹ کمیٹی کا طالبانی فرمان منظر عام پر آیا ہے۔ بالاجی مندر کمیٹی نے مندر کے احاطے میں خواتین اور لڑکیوں کے حوالے سے طالبانی طرز پر حکم نامہ دیتے ہوئے مندر کے احاطے کے باہر اور اندر ایک نوٹس بورڈ لگا دیا ہے، جس پر واضح طور پر لکھا ہے کہ کوئی بھی عورت یا لڑکی جینز، اسکرٹ ٹاپ اور پھٹے ہوئے کپڑے پہن کر مندر کے احاطے میں نہیں آئے گی۔ خواتین اور لڑکیاں معمولی لباس پہن کر ہی مندر کے احاطے میں داخل ہو سکتی ہیں۔ یہی نہیں بالاجی مندر کمیٹی نے عدم تعمیل پر جرمانہ عائد کرنے کا بھی انتظام کیا ہے۔ بالاجی مندر کی جانب سے ایسا حکم جاری کرنے کے بعد بالاجی مندر سوشل میڈیا کی سرخیوں میں ہے۔ بتا دیں کہ منگل کی صبح مظفر نگر سوشل میڈیا پر بالاجی مندر کمیٹی کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں مندر کے احاطے میں خواتین اور لڑکیوں کو جینز، اسکرٹ ٹاپس اور کٹے، پھٹے ہوئے کپڑے پہن کر مندر میں نہیں آنے کی ہدایات لکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Muzaffar Nagar Municipal Elections: مظفر نگر میں مسلم خواتین سے جبراً بی جے پی کو ووٹ ڈلوانے کا ویڈیو وائرل

معلومات کے مطابق مظفر نگر کے نئی منڈی تھانہ علاقے میں واقع بالاجی مندر اپنے نئے اصول و ضوابط کو لے کر سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہے۔ بالاجی کمیٹی کی جانب سے مندر کے احاطے میں اور مندر کے باہر ایک نوٹس بورڈ لگایا گیا ہے، جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ مندر کے احاطے میں کوئی بھی خاتون یا لڑکی جینز، اسکرٹ ٹاپس اور فیشن کے کپڑے پہن کر مندر میں نہ آئے۔ یہی نہیں، مندر میں پوجا کرنے والے پنڈت جی آلوک شرما جی کا کہنا ہے کہ مندر کے احاطے میں خواتین اور لڑکیوں کو ساڑھی یا سوٹ شلوار پہننی چاہیے، ساتھ ہی جب خواتین اور لڑکیاں مندر میں آئیں تو انھیں سر پر پلو ڈھاکنا چاہیے۔ باوقار انداز میں مندر میں آؤ۔

مندر مینجمنٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی خاتون یا لڑکی قواعد کی خلاف ورزی کرتی ہے تو اسے پہلے سمجھایا جائے گا اور اس کے بعد بھی اگر کوئی مندر کے اصولوں پر عمل نہیں کرتا ہے تو بالاجی ٹمپل کمیٹی جرمانہ بھی عائد کرسکتی ہے۔ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ خواتین، لڑکیاں اور بچے مردوں کے ساتھ بالاجی مندر میں درشن کرنے پہنچتے ہیں۔ بالاجی مندر کا اپنا وقار ہے جس پر ہم سب کو عمل کرنا چاہیے، اسی لیے مندر کمیٹی نے نئے اصول و ضوابط بنائے ہیں۔ مندر میں آنے والی خواتین عقیدت مندوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ جو بھی عورت یا لڑکی مندر میں پوجا کے لیے آتی ہے اسے مہذب لباس پہن کر مندر کے احاطے میں آنا چاہیے نہ کہ جینز، اسکرٹ ٹاپس پہن کر۔ عقیدت مندوں کو مندر کے اصول وقواعد کا احترام ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.