ETV Bharat / state

Municipal elections in UP دوسرے مرحلے میں 5 بجے تک تقریبا 50 فیصد پولنگ - اترپردیش بلدیاتی انتخابات

اترپردیش بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے تحت شام پانچ بجے تک 49.33 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ ووٹوں کی کاونٹنگ 13 مئی کو ہوگی۔

دوسرے مرحلے میں 5 بجے تک تقریبا 50 فیصد پولنگ

author img

By

Published : May 11, 2023, 9:03 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے تحت شام پانچ بجے تک 49.33 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں بلدیات کی 6929 مختلف نششتوں کے لئے 39146 امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ 19232004 رائے دہندگان کریں گے۔

ووٹوں کی کاونٹنگ 13 مئی کو ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات کے تحت پہلے مرحلے کی پولنگ 4 مئی کو ہوئی تھی جس میں تقریبا 52 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا تھا۔ ریاستی الیکشن افسر منوج کمار نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں شام پانچ بجے تک مجموعی طور سے 49.33 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے جس میں سب سے زیادہ فیصدی پولنگ باغپت میں 62.72فیصدی،ہوئی ہے جبکہ 39.07فیصدی پولنگ کے ساتھ کانپور شہر میں سب سے کم رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

وہیں دیگر اضلاع میں امیٹھی میں 60.48فیصدی، امبیڈکر نگر میں 57.08فیصدی، اجودھیا میں 49.98فیصدی، علی گڑھ میں 46.02فیصدی، اعظم گڑھ میں 53.14فیصدی، اٹاوہ میں 50.93فیصدی، ایٹہ میں 54.02فیصدی، اوریا میں 58.01فیصدی ، قنوج میں 59.82فیصدی، کانپور دیہات میں 62.28فیصدی، کاس گنج میں 57.31فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔

اسی طرح سے غازی آباد میں 41.92فیصدی، گوتم بدھ نگر میں 50.27فیصدی چترکوٹ میں 51.02فیصدی، پیلی بھیت میں 59.21فیصدی، فرخ آباد میں 49.98فیصدی، بدایوں میں 54.89فیصدی، بریلی میں 46.7فیصدی، بلندشہر میں 58.41فیصدی، بلیا میں 52.98فیصدی ووٹروں نے ووٹ ڈالا ہے۔
جبکہ بستی میں 52.59فیصدی، باندہ میں 51.06فیصدی، بارہ بنکی میں 50.92فیصدی، بھدوہی میں 54.84فیصدی، مئو میں 61.17فیصدی، میرٹھ میں 45.59فیصدی، مہوبہ میں 58.41فیصدی، مرزاپور میں 48.94فیصدی، شاہجہاں پور میں 54.24فیصدی، سونبھدر میں 49.54فیصدی، ہمیر پور میں 61.09فیصدی، ہاتھرس میں 52.2فیصدی اور ہاپوڑ میں 53.22فیصدی ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں ریاست کے سات میونسپل کارپوریشن میرٹھ، غازی آباد، بریلی، شاہجہاں پور، علی گڑھ، کانپور شہر اور اجودھیا میں میئر نششت کے لئے 83امیدوار جبکہ 581کاونسلر عہدوں کے لئے 3840امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ دوسرے مرحلے میں ریاست کے سات میونسپل کارپوریشن بشمول میرٹھ، غازی آباد، بریلی، شاہجہاں پور، علی گڑھ، کانپور شہر اور اجودھیا میں میئر نششت کے لئے 83امیدوار جبکہ کاونسلر کی 581نششتوں کے لئے 3840امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

نگرپالیکا پریشد کےچیئرمین کی 95 نششتوں کے لئے 969 امیدوار اور نگرپالیکا پریشد میں وارڈ ممبر کے2520 نششتوں کے لئے 13315امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اسی طرح سے نگرپالیکا میں چیئرمین کی 267 نششتوں کے لئے 2942 امیدوار اور ممبرس کی 3459نششتوں کے لئے 17997 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: UP Municipal Election 2023 'بھگوان کا کسی بھی جماعت و تنظیم سے موزانہ نہ کیا جائے'

پولیس ترجمان کے طابق پرامن، غیر جانبدارانہ و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے 12103انسپکٹر اور سب انسپکٹر کے ساتھ 57201 ہیڈ کانسٹیبل ۔کانسٹیبل اور 40525ہوم گارڈ کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی پی اے سی کی 75 کمپنیاں، دو پی اے سی کی پلاٹونس، سی اے پی ایف کی 35کمپنیاں اور 7935 زیر تربیت ایس آئی ایس کو تعینات کیا گیا ہے۔حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ، ویڈیو گرافی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.